Karwan jo berida tha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Anj. Masoomeen
کارواں جو بے ردا تھا کربلا سے شام تک
آیتوں کا قافلہ تھا کربلا سے شام تک
درد میں ڈوبا ہوا رونا بلکنا دیکھ کر
یاد میں اصغر کی بانو کا تڑپنا دیکھ کر
سارا کنبہ رو رہا تھا کربلا سے شام تک
کارواں جو بے ردا تھا۔۔۔
آگ سینے میں لگاتی تھی جو یاد نوجواں
گریہء لیلیٰ سے ہلتی تھی زمین و آسماں
اور لبوں پر مرثیہ تھا کربلا سے شام تک
کارواں جو بے ردا تھا۔۔۔
ہوگیء تھی عطرت آل پیمبر بے ردا
دل میرا کہتا ہے شاید اس لیئے عباس کا
سر نہ نیزے پر رکا تھا کربلا سے شام تک
کارواں جو بے ردا تھا۔۔۔
سارے خیمے جل چکے تھے اب کوئی خیمہ نہ تھا
دھوپ کی شدت تھی رستے میں کوئی سایہ نہ تھا
اور سورج رو رہا تھا کربلا سے شام تک
کارواں جو بے ردا تھا۔۔۔
سیلیاں کھاتی رہی یاد پدر میں ہر نفَس
دختر شبیر پر آیا نہ ظالم کو ترس
بس طمانچے مارتا تھا کربلا سے شام تک
کارواں جو بے ردا تھا۔۔۔
رسیوں میں تھے سبھی جکڑے ہوے اہلِ حرم
صبر کی راہوں میں یہ پھر بھی رہے ثابت قدم
ہر گھڑی شکر خدا تھا کربلا سے شام تک
کارواں جو بے ردا تھا۔۔۔
منزلِ کوہ صفا سے آج بھی اہلِ عزا
کربلا کی بی بیوں سے پوچھتی ہے حاجرہ
ضبط غم کیسے کیا تھا کربلا سے شام تک
کارواں جو بے ردا تھا۔۔۔
وہ حسین ابنِ علی وہ دلبر زہرا نجف
تھا اسی کے قتل ہو جانے کا چرچہ ہر طرف
اور وہ قرآں پڑھ رہا تھا کربلا سے شام تک
کارواں جو بے ردا تھا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.