Kya so rahe ho
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Anj. Parwane Shabbir
کیا سو رہے ہو نہر پہ عباس با وفا
زینب کے بین تھے میرے سقاے کربلا
اس بیکسی میں کوئی ہمارا نہیں رہا
جو تم نہیں تو ہم پہ ہر ایک گام ہے جفا
ہم بیکسوں کو آ کے دو اب جلد آسرا
کیا سو رہے ہو۔۔۔
ٹوٹی کمر حسین کی جب تم نہیں رہے
آنکھوں کا نور جا چکا اکبر جو چل بسے
بیوؤں کو آس تم سے تھی شیر جری میرے
بیکس حسین دشت میں اب کس کو دے صدا
کیا سو رہے ہو۔۔۔
بھیا جو تم نہیں تو ہے بے آس بی بیاں
خیموں میں شہ کے ایک قیامت کا ہے سماں
تشنہ لبی سے بچے سبھی کرتے ہیں فغاں
روکر سکینہ کہتی ہے جلد آییےء چچا
کیا سو رہے ہو۔۔۔
سب جل چکے قیام رداییں بھی چھن گیء
تب سے پڑا ہے غش میں میرا عابد حزیں
سایہ ہے آسماں کا اور فرش ہے زمیں
زینب طلایا کرتی ہے جلتے خیام کا
کیا سو رہے ہو۔۔۔
رو کر سکینہ کہتی ہے عمو اب آییےء
ان ظالموں کے ظلم سے ہم کو بچاییےء
بہر خدا نہ اس طرح مجھکو رلاییےء
گوہر بھی چھینے جا چکے کرتہ بھی ہے پھٹا
کیا سو رہے ہو۔۔۔
مشک و علم کو لے کے لٹا قافلہ چلا
حامل علم کا پیاسوں کا سقہ نہیں رہا
ماتم تھا اے سہیل علمدار شاہ کا
تھے بین سب کے اے بنی ہاشم کے مہ لقا
کیا سو رہے ہو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.