Kisko de sada zainab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nadeem Sarwar
جب لاشہئِ فرزندِ نبی ہوگیا پامال
اُس وقت عجب حال میں تھی فاطمہ کی آل
تاریخ نے کچھ اس طرح لکھا ہے وہ احوال
سب بیبیوں میں ایک تھا بی بی کا بُرا حال
بے چینی سے آتی تھی درِ خیمے پہ ہر بار
بچوں کو سمیٹے ہوئے کہتی تھی د ل ا فگار
اے جری دلیر باوفا
بازوئ ِشہیدِکربلا
جانِ فاطمہ و مرتضیٰ
تشنہ لب سکینہ کے چچا
کس کو دے صدا زینب
فوج اب قریب آئی
اے حسین کے بھائی
آپ کو نہیں یہ خبر
لُٹ گیا ہے فاطمہ کا گھر
سو رہے ہو جا کہ نہر پر
نیزے پہ رکھا ہے شہہ کا سر
کس کو دے صدا زینب۔۔۔
اکبرِ جواں نہیں رہا
بے زباں بھی قتل ہوگیا
قاسمِ حزیں بھی چل بسا
خاتمہ ہوا سپاہ کا
کس کو دے صدا زینب۔۔۔
کس طرح بتائوں رن کا حال
لاش کو کرینگے پائمال
بھائی کا کرو تو کچھ خیال
شاہِ لافتہ کے لال
کس کو دے صدا زینب۔۔۔
کرتی ہے رُباب یہ فغاں
ہونے کو ہے رات اب ایاں
رن میں ہے ہمارا بے زباں
لے کے آئے اُس کو بھائی جاں
کس کو دے صدا زینب۔۔۔
خیموں کو جلا نہ دیں لعیں
لُوٹ لے نہ مال و زر کہیں
کیا کرے گا عابدِ حزیں
اُس کو تب سے ہوش ہی نہیں
کس کو دے صدا زینب۔۔۔
فوجِ شام بانیئِ جفا
جان کے اکیلا بینوا
کر دے ظلم کی نہ انتہا
چھین لے نہ آکے یہ ردا
کس کو دے صدا زینب۔۔۔
کن جفائوں کاہو تذکرہ
شامِ غم میں آلِ مصطفےٰ
ہوگئی غموں میں مبتلا
لب پہ تھی انیس یہ بکا
کس کو دے صدا زینب۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.