Khutbae maula abbas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ali Rizvi Sachay
کہیں حرمت خدا کے گھر کی نہ پامال ہو جائے
تبھی فرزند کعبہ حج کو عمرے سے بدل آے
حسین ابنِ علی سے طالب بیعت جو در آے
علی کا شیر بپھرا غیض سے ماتھے پہ بل آے
سر بیت خدا قمر بنی ہاشم نظر آیا
غضب سے حضرت عباس نے لوگوں سے فرمایا
سبھی حمد و ثناء اسکی کہ جو ہے خالق اکبر
زچہ خانہ میرے بابا کا بن جاتا ہے جس کا گھر
یہ اینٹوں کا مکاں کعبہ بنا جب آ گےء حیدر
صدف کی قدر و قیمت کچھ نہیں ہوتی ہے بے گوہر
یہ قبلہ گاہ عالم اصل میں تطہیر کا گھر ہے
وراست ہے میرے اجداد کی شبیر کا گھر ہے
ارے او کافروں روکا ہے جن کا راستہ تم نے
ہے ان کی قربتیں نزدیک تر اللہ کے گھر سے
اگر معبود کی مرضی نہیں ہوتی تو خود بڑھ کے
یہ ہجر اسود کعبہ میرے مولا کے لے بوسے
جو فرزند نبی کے حکم کا پہرہ نہیں ہوتا
یہ کعبہ ایک گھڑی اپنی جگہ ٹہرہ نہیں ہوتا
اگر مرضی یہ حق منشا میرے مولا کی نہ ہوتی
عقاب ہاشمی بن کر کروں پرواز میں ایسی
پرندے جتنے اڑتے ہیں ہواؤں میں یہ بیعت کی
گرے کٹ کٹ کے ریتی پہ بچے نہ کوئی بھی باقی
حسین ابنِ علی کے واسطے سر کو کٹا دونگا
جو اٹھی آنکھ آقا کی طرف تو نوچ ڈالوں گا
ارے او بزدلوں تم موت سے کس کو ڈراتے ہو
ہمیں تیغ و سناں تیروں کماں کیوں کر دکھاتے ہو
بنی ہاشم کی جرأت اور شجاعت آزماتے ہو
علی کے شیر کو للکار کر غیرت دلاتے ہو
سجا رکھتے ہیں ہر پل موت کو ہم اپنی راہوں میں
ہمارے گھر کے بچے کھیلتے ہیں اس کی باہوں میں
کہاں وہ بد نصب فاسق شرابی غاصب و مکار
کہاں عالی نصب اور چشمِہء کوثر کا یہ سردار
ذرا سونچو کے کس کا گھر رہا بدکار و بد کردار
اتارا کس کے گھر اللہ نے قرآن سا شاہکار
برائی کا سراپا وہ یہ سچیی کا پیکر ہے
وہ ابن معاویہ ٹہرا یہ طاہر ابنِ حیدر ہے
چلی رسم جہالت پھر قریشی ہم صفت تم سے
وہ پیاسے مصطفیٰ کے خون کے تھے تم نواسے کے
نہ کر پائے جفا احد علی میں اشقیاں جیسے
ہے زندہ جب تلک عباس تم کچھ کر نہ پاؤ گے
کوئی حاصل نہیں منصوبہء باطل کا اہلِ شر
خدا کا غیض تم پر اور تمہاری ساری نسلوں پر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.