Karte thay sarwar buka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
کرتے تھے سرور بکا ہائے کمر جھک گئی
مر گیا بھائی میرا ہائے کمر جھک گئی
مر گئے ہم جیتے جی چھٹ گئے ہم سے اخی
ہو گیا بازو جدا ہائے کمر جھک گئی
---مر گیا بھائی میرا
قوت بازو تھا وہ قلب کی طاقت تھا وہ
ہو گئے ہم بے نوا ہائے کمر جھک گئی
---مر گیا بھائی میرا
تھام لو بازو پسر لے چلو سوئے فرات
مر گئے تیرے چچا ہائے کمر جھک گئی
---مر گیا بھائی میرا
لے چلو اکبر وہاں بھائی ہے میرا جہاں
جلد چلو مہہ لقا ہائے کمر جھک گئی
---مر گیا بھائی میرا
در پہ کھڑی بے قرار کرتی ہے وہ انتظار
اس سے کہوں گا میں کیا ہائے کمر جھک گئی
---مر گیا بھائی میرا
لے کے چچا کا علم نوحہ یہ پڑھتے ہوئے
جائو سوئے خیمہ گاہ ہائے کمر جھک گئی
---مر گیا بھائی میرا
پیاس سے سب ہیں نڈھال پانی کا ہو گا سوال
کہنا وہ سب بہہ گیا ہائے کمر جھک گئی
---مر گیا بھائی میرا
ایسا انیس اب کہاں پائے گا سبط نبی
جیسا کہ عباس تھا ہائے کمر جھک گئی
---مر گیا بھائی میرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.