Kaisa ye ghul macha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
کیسا یہ غل مچا ہے الہی فرات پر
مارا گیا حسین کا بھائی فرات پر
---کیسا یہ غل مچا
آیا نظر نہ جبکہ علم غش ہوئے حسین
جب دیکھنے کو چشم اٹھائی فرات پر
---کیسا یہ غل مچا
کیوں شور اٹھ رہا ہے ترائی سے بار بار
اکبر چلو کریں تو رسائی فرات پر
---کیسا یہ غل مچا
بیٹا پدر کو لے چلو اپنے چچا کے پاس
بھائی نے کافی دیر لگائی فرات پر
---کیسا یہ غل مچا
غربت میں ہائے کیا کرے دولت بنین کی
بتیس سال بعد گواہی فرات پر
---کیسا یہ غل مچا
دریا کی سمت دیکھو کہ زینب نے یہ کہا
بھائی سکینہ تو نہیں آئی فرات پر
---کیسا یہ غل مچا
روز الم سے اٹھتا رہے گا دھواں انیس
پانی نے ایسی آگ لگائی فرات پر
---کیسا یہ غل مچا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.