Ab bhi aati hay Sakina ki sadaein logon haye zindaanon se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ravi Road Party
اب بھی آ تی ہے سکینہؑ کی صدائیں لوگوں ہائے زندانوں سے
میرے بابا کو ملادو میں دعائیں دونگی
سسکیاں لے کے جو کہتی تھی مسلمانوں سے
بولے سجادؑ سکینہ یہ مقدر تیرا
بے کفن تجھ کو لئے پھرتا ہوں بازاروں میں
اور لہو آج بھی جاری ہے تیرے کانوں سے
جا کے مقتل میں پکاری یہ سکینہ رو کر
بھیا قاسم میرے اکبرتم کہاں ہو سارے
میرے بابا کو بچا لو آ کے شیطانوں سے
آٹھ آ ذانیں بیک وقت فضا میں گونجی
ثانی زہراؑ کے خطبوں کو دبانے کیلئے
شور برپا کیا دربار میں آذانوں سے
لبِ دریا سے علمدارؑ کی آئی یہ صدا
اے سکینہ تجھ سے شرمندہ ہے چاچا تیرا
پانی پہنچا نہ سکا ہائے کٹے شانوں سے
بولی معصومہ پھوپھی رسم ہے یہ شامیوں کی
کرکے پابندِ رسن اور کھلا کے پتھر
اس طرح کوئی تو ملتا نہیں مہمانوں سے
ساتھ گھوڑوں کے معصوموں کو دوڑایا جائے
کسی قانون یا مذھب میں کبھی ایسا سلوک
کوئی انسان تو کرتا نہیں انسانوں سے
قائمِ آلِ محمد یہ ہے اختر کی دعا
صدقہ حسنینؑ کا اے مولا صدائے ماتم
اس طرح حشر تلک گونجے عزا خانوں سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.