Kahan hai ghazi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Naqi Abbas
کہاں ہے غازی مدد کو آجا
حسین تجھکو بلا رہا ہے
اکیلا مقتل کو جا رہا ہے
کہاں ہے غازی۔۔۔
ہماری نصرت کے واسطے ہی
پدر نے مانگا خدا سے تجھکو
تو پھر کیوں مجھکو رلا رہا ہے
کہاں ہے غازی مدد کو آجا
حسین تجھکو بلا۔۔۔
کہاں ہے غازی۔۔۔
کمر جھکی ہے جوان بیٹا
بلا رہا ہے میں کیسے جاؤں
اندھیرا آنکھوں میں چھا رہا ہے
کہاں ہے غازی مدد کو آجا
حسین تجھکو بلا۔۔۔
کہاں ہے غازی۔۔۔
میں سوے خیمہ لے جاؤں کیسے
جواں کا لاشہ اے میرے بھای
ضعیف تو لڑکھڑا رہا ہے
کہاں ہے غازی مدد کو آجا
حسین تجھکو بلا۔۔۔
کہاں ہے غازی۔۔۔
دہای دیتی ہے بن میں زہرا
سکون دل کا قرار میرا
وہ قبر اصغر بنا رہا ہے
کہاں ہے غازی مدد کو آجا
حسین تجھکو بلا۔۔۔
کہاں ہے غازی۔۔۔
نہ دیکھو اماں ادھر نہ دیکھو
نظر جھکاؤ منہ اپنا پھیرو
لو شمر خنجر چلا رہا ہے
کہاں ہے غازی مدد کو آجا
حسین تجھکو بلا۔۔۔
کہاں ہے غازی۔۔۔
تڑپ کے بولی یہ بن میں زہرا
کوئی نہیں ہے کسے بلاؤں
قیام دشمن جلا رہا ہے
کہاں ہے غازی مدد کو آجا
حسین تجھکو بلا۔۔۔
کہاں ہے غازی۔۔۔
یہ بین کرتی علی کی بیٹی
سکینہ کیسے سہے گی بھیا
لعیں طمانچے لگا رہا ہے
کہاں ہے غازی مدد کو آجا
حسین تجھکو بلا۔۔۔
کہاں ہے غازی۔۔۔
یہ بین اہلِ حرم کا سن کے
نجف کا قلب و جگر ہے بے کل
تڑپ یہ نوحہ اٹھا رہا ہے
کہاں ہے غازی مدد کو آجا
حسین تجھکو بلا۔۔۔
کہاں ہے غازی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.