Kaha sakina ne rokar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Others
کہا سکینہ نے رو کر کہاں گےء عمو
ہے میری جان لبوں پر کہاں گےء عمو
میرے چچا کو الہی تو خیر سے رکھیو
کہیں نہ پھوٹے مقدر کہاں گےء عمو
کہا سکینہ نے رو کر۔۔۔
صدا یہ آتی ہے دریا سے کس کے رونے کی
یہ کس پہ روتے ہیں سرور کہاں گےء عمو
کہا سکینہ نے رو کر۔۔۔
یہ سن رہی ہوں کہ دریا پہ کر رہے ہیں جہاد
لڑے نہ بہر پیمبر کہاں گےء عمو
کہا سکینہ نے رو کر۔۔۔
میں پانی لانے کو جانے نہ دیتی تم کو کبھی
یہ دیر کیوں ہوی آخر کہاں گےء عمو
کہا سکینہ نے رو کر۔۔۔
تمام أہل حرم ہوگےء ہیں بے پردہ
پھپھی کی چھن گیء چادر کہاں گےء عمو
کہا سکینہ نے رو کر۔۔۔
بندھے ہیں مشک و علم میں پھریرا خوں میں ہے تر
میں پیاسی رہ گیء آخر کہاں گےء عمو
کہا سکینہ نے رو کر۔۔۔
سر اپنا پیٹ کے اے سیف کہتی ہے ناداں
ہمارے چھن گےء گوہر کہاں گےء عمو
کہا سکینہ نے رو کر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.