Kaha abbas ne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Faazil Lakhnavi
کہا عباس نے آقا کا منشا آج لے لینگے
سکینہ کے لئے عباس اعدا سے دریا آج لے لینگے
علی کے شیر ہیں عباس کے تیور بتاتے ہیں
ستمگاروں کے قبضے سے یہ دریا آج لے لینگے
کہا عباس نے آقا۔۔۔
ستمگاروں سے یہ عون و محمد رن میں کہتے تھے
میرے حملے دیار شام و کوفہ آج لے لینگے
کہا عباس نے آقا۔۔۔
ولادت کہہ رہی ہے بت شکن کی صحن کعبہ میں
خدا والے بتوں سے اپنا کعبہ آج لے لینگے
کہا عباس نے آقا۔۔۔
سجی ہے کربلا تیروں سے تلواروں سے نیزوں سے
یہ انصار حسینی جانے کیا کیا آج لے لینگے
کہا عباس نے آقا۔۔۔
نکل جائےگی حسرت جنگ کی عباس کہتے تھے
سکینہ کی سفارش کا سہارا آج لے لینگے
کہا عباس نے آقا۔۔۔
ہے جس سے عظمت کعبہ زمین کربلا بولی
جبین شاہ دیں سے ہم وہ سجدہ آج لے لینگے
کہا عباس نے آقا۔۔۔
علی ابنِ کریمہ کا ہو یہ حر شہ سے کہتا ہے
ہم اپنے ہاتھ سے دامن تمہارا آج لے لینگے
کہا عباس نے آقا۔۔۔
الٹ کر آستیں عباس بے دینوں سے کہتے ہیں
یہ دریا ہی نہیں ہم ساری دنیا آج لے لینگے
کہا عباس نے آقا۔۔۔
ہم آتے ہیں کہا عباس نے اے لشکر اعدا
جو کل دریا تمہارا تھا وہ دریا آج لے لینگے
کہا عباس نے آقا۔۔۔
جھپک جاے نگاہِ برق جسکو دیکھ کر سالک
علی کی مدح سے ایسا اجالا آج لے لینگے
کہا عباس نے آقا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.