Kaash abbas mera
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Afzal Hussain
بعد عاشور یہ زینب کے لبوں پہ تھی صدا
کاش عباس میرا مارا گیا نہ ہوتا
پیاس کے مارے تڑپتی نہ سکینہ بیٹی
باپ کے کاندھے پہ نہ بیٹے کی میت ہوتی
یوں نہ چلتی میرے شبیر کی گردن پہ چھری
اسطرح اجڑا نہ ہوتا یہ گھرانہ میرا
کاش عباس میرا۔۔۔
بعد عاشور یہ۔۔۔
کھیلتا اصغر بے شیر میرے آنگن میں
ہاے چھ ماہ کا بچہ نہیں جاتا رن میں
چھد گیا ننھا گلا تیر سے اسکا بن میں
دشمنوں میں کیا کوئی صاحبِ اولاد نہ تھا
کاش عباس میرا۔۔۔
بعد عاشور یہ۔۔۔
ہاے مارا گیا اس دشت میں میرا لشکر
قاسم و عون و محمد نہیں نہ ہے اکبر
تربت اصغر بے شیر بنا کر سرور
آشک سے مرقد بے شیر کو سیراب کیا
کاش عباس میرا۔۔۔
بعد عاشور یہ۔۔۔
کون امداد کرے آتا نہیں کوئی نظر
بیٹیاں جاتی ہیں احمد کی پھرای در در
باغی کہہ کہہ کے چلاتے ہیں وہ ہم پر پتھر
یوں نہ بے بس محمد کا نہ ہوتا کنبہ
کاش عباس میرا۔۔۔
بعد عاشور یہ۔۔۔
سر کھلے کوچہ و بازار پھر آی زینب
بے ردا شام کے دربار میں آی زینب
خون کے آشک ہر ایک پل ہے بہای زینب
دل میں غم لے کے بہتر کو ہوں زندہ بھیا
کاش عباس میرا۔۔۔
بعد عاشور یہ۔۔۔
باپ کے سینے پہ سوتی تھی سکینہ اکثر
اب میسر ہوی اسے خاک کا تکیہ بستر
ظالموں کچھ تو ترس کھاؤ میری بچی پر
باپ کی لاڈلی ہے باپ کی شفقت سے جدا
کاش عباس میرا۔۔۔
بعد عاشور یہ۔۔۔
چل بسا مرسل اعظم کا گھرانا سارا
ہاے ظالم نے سکینہ کو طمانچہ مارا
بی بیاں پیٹ کے سر دینے لگی یہ نعرہ
غیر ہے چاروں طرف کوئی نہیں ہے اپنا
کاش عباس میرا۔۔۔
بعد عاشور یہ۔۔۔
کس میں ہمت تھی میرے باندھتا بازو میں رسن
نوک نیزہ پہ نہیں ہوتا سر شاہ زمن
کتنے خوش حال رہا کرتے تھے ہم اپنے وطن
یہ تو اچھا ہوا کربل میں نہ آی صغرا
کاش عباس میرا۔۔۔
بعد عاشور یہ۔۔۔
اکبر و اصغر بے شیر نہ مارےجاتے
اک ایک کرکے نہ نانا کے دلارے جاتے
سب میرے ساتھ وطن آج ہمارے جاتے
ہاے زنداں میں نہ رہتی سکینہ تنہا
کاش عباس میرا۔۔۔
بعد عاشور یہ۔۔۔
سن کے کربل میں نجف زینب مضطر کا بیاں
شاہ کے لاشے سے بھی ہونے لگے آشک رواں
نہر پہ تڑپا ادھر لاشہ عباس جواں
آشک فشاں ہوےماتم میں ادھر اہل عزا
کاش عباس میرا۔۔۔
بعد عاشور یہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.