Jo maango wo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Safdar Abbas
باب الحوایج یا عباس
سقاے اہل حرم
اونچا ہے جس کا علم
کیسا وسیلہ رب نے دیا ہے
باب حوایج جس کو کہا ہے
دنیا سے لو نہ لگاؤ
دل کی مرادیں پاؤ
آؤ در عباس پہ آؤ
جھولیاں پھیلاؤ ملنگوں
جو مانگو وہ مل جائے گا
یہ حضرتِ عباس کا در ہے
جو مانگو وہ مل جائے گا
اپنی قسمت جگانے آجاؤ
اپنی منت اٹھانے آ جاؤ
دل کا جو حال ہے نہ دل میں رکھو
جو بھی غم ہے سنانے آ جاؤ
جھولیاں پھیلاؤ ملنگوں
جو مانگو وہ۔۔۔
سب مرادیں یہاں پہ پاؤ گے
جھولیاں اپنی بھر کے جاؤ گے
کیسے ممکن ہے نہ سنے غازی
تم جو فریاد لے کے جاؤ گے
جھولیاں پھیلاؤ ملنگوں
جو مانگو وہ۔۔۔
بخت ملتا ہے سکندر کو
بھیک ملتی ہے ہر تونگر کو
یہ بلندی ہے اس کے چوکھٹ کی
آسماں نے جھکا دیا سر کو
جھولیاں پھیلاؤ ملنگوں
جو مانگو وہ۔۔۔
سب غموں کا علاج ہے یہ در
خوش نصیبی کا آج ہے یہ در
بے زروں کو بنا دیا بوزر
کیا سخاوت مزاج ہے یہ در
جھولیاں پھیلاؤ ملنگوں
جو مانگو وہ۔۔۔
خالی دامن جو ہو خواہر
نیک اولاد مانگ لے آ کر
یہ ہے شبیر کا سقی بھائی
جتنے مانگو عطا کرے گا پسر
جھولیاں پھیلاؤ ملنگوں
جو مانگو وہ۔۔۔
برکت رزق کی دعا مانگو
ہر مرض کی یہاں شفا مانگو
بھول جاؤ گے غم زمانے کا
تم غم شاہ کربلا مانگو
جھولیاں پھیلاؤ ملنگوں
جو مانگو وہ۔۔۔
زور بازو شہ مدینہ کا
یہ چچا ہے اسی سکینہ کا
خالی لوٹا دے ہو نہیں سکتا
واسطہ دو اگر سکینہ کا
جھولیاں پھیلاؤ ملنگوں
جو مانگو وہ۔۔۔
واسطہ دو رداے زینب کا
پیاسے بچوں کا مانگ لو صدقہ
واسطہ دے کے بس حسین کا تم
در پہ غازی کے ایک بار زرا
جھولیاں پھیلاؤ ملنگوں
جو مانگو وہ۔۔۔
یہ جو کہتا ہے ہر گھڑی صفدر
بات سچی بھی ہے یہی مظہر
سب ملے گا خلوص دل سے اگر
مولا غازی کے در پہ تم آ کر
جھولیاں پھیلاؤ ملنگوں
جو مانگو وہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.