Jari diler alamdar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nasir Zaidi
جری دلیرِ علمدار با وفا عباس
حسینیت کا سہارا پیعمبری کا بھرم
جو چھا گیا درِ صحرا مثالِ ابرِ کرم
ہوئے ہیں ہاتھ قلم پھر بھی جھُک سکا نہ علم
جہانِ صبر کو جینا سیکھا گیا عباس
جری دلیرِ علمدار ۔۔۔
جو زورِ بازوئے شبیر کربلا میں رہا
وہ پہرادارِ حرم تاجدارِ اہلِ وفا
فرات جس کی شہادت پر آب آب ہوا
خاموش رِہ کے جہاں کو رُلا گیا عباس
جری دلیرِ علمدار ۔۔۔
ابھی تو ساحلِ دریا پہ ہے وہی پہرا
ابھی تو اصغرِ بے شیر بھی نہیں سویا
ابھی تو جاگ رہے ہیں خیام میں بچے
نہ جانے کے لیے مقتل میں سو گیا عباس
جری دلیر علمدار۔۔۔
رسن پہن کے یہ کہتی تھی رو کے بنتِ علی
تمہارے بعدکوئی دل میں آس بھی نہ رہی
جلے خیام بھی جاگیرِ فاطمہ بھی لُٹی
غضب کے چھِن گئی سر سے میری ردا عباس
جری دلیرِ علمدار ۔۔۔
کروں شجاعتِ عباس کس طرح سے بیاں
نہ میرے پاس وہ دل ہے نہ میرے پاس زباں
یہی بہت ہے کہ مقتل میں ہو کے نوحہ بجاں
ہر اک شہید نے گِرتے ہوئے کہا عباس
جری دلیرِ علمدار ۔۔۔
لکھا ہے یہ لُفِ تاریخ پر بقعد سے جلی
وفا کی رسم تو عباسِ نوجواں سے چلی
زمانے بھر کا سہارا حسین ابنِ علی
حسین ابنِ علی کا ہے آسرا عباس
جری دلیرِ علمدار ۔۔۔
کریں حشر میںناصر حسین کا ماتم
جری کے ساتھ شاہِ مشرقین کا ماتم
علم کے ساتھ سکینہ کے بین کا ماتم
لبِ فرات پہ پیاسا جو سو گیا عباس
جری دلیرِ علمدار ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.