Jari abbas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
جری عباس جری
یا حضرتِ عبّاس
امداد کرو بہر خدا حضرتِ عبّاس
اے بالی سکینہ کے چچا حضرتِ عبّاس
خیموں میں لگی آگ تو بچوں نے پکارا
اب کوئی نہیں عالم غربت میں ہمارا
ہے حشر کا ہنگام بپا حضرتِ عبّاس
مقتل کی مخالف ہے ہوا حضرتِ عبّاس
امداد کرو بہر خدا۔۔۔
اے بالی سکینہ کے چچا۔۔۔
جاے بھی کہاں نرغہء اعدا سے نکل کر
ایسا نہ ہو مر جاۓ سبھی خیموں میں جل کر
بتلاؤ کرے ایسے میں کیا حضرتِ عبّاس
دیدو ہمیں مرنے کی رضا حضرتِ عبّاس
امداد کرو بہر خدا۔۔۔
اے بالی سکینہ کے چچا۔۔۔
ہم بیکس و لاچار نظر آتے ہیں مولا
بے یار و مددگار نظر آتے ہیں مولا
سب مارے گۓ اہلِ وفا حضرتِ عبّاس
آباد ہوی کربوبلا حضرتِ عبّاس
امداد کرو بہر خدا۔۔۔
اے بالی سکینہ کے چچا۔۔۔
مخلوق دو عالم کے لیےء زاد سفر ہو
بے آس کی تم آس ہو حاجات کا ڈر ہو
ہر ٹوٹے ہوے دل کی صدا حضرتِ عبّاس
ہو جان فدا آپ پہ یا حضرتِ عبّاس
امداد کرو بہر خدا۔۔۔
اے بالی سکینہ کے چچا۔۔۔
دشمن پہ بھی یہ وقت نہ آے میرے مولا
ہو باپ کے کاندھوں پہ نہ بیٹے کا جنازہ
ٹھنڈا رہے دل ماں کا صدا حضرتِ عبّاس
لب پر نہ کسی کے ہو بکا حضرتِ عبّاس
امداد کرو بہر خدا۔۔۔
اے بالی سکینہ کے چچا۔۔۔
دن رات عزادار یہ کرتے ہیں دعائیں
قایم رہے دنیا میں اذانوں کی صداییں
لب ریز رہے جام ولا حضرتِ عبّاس
کرتے رہے ہم یونہی ثنا حضرتِ عبّاس
امداد کرو بہر خدا۔۔۔
اے بالی سکینہ کے چچا۔۔۔
بے پردگی زینب دلگیر کا ماتم
جس گھر میں بپا ہوتا ہے شبیر کا ماتم
محفوظ رہے گھر وہ صدا حضرتِ عبّاس
کرتے ہیں دعا اہلِ عزا حضرتِ عبّاس
امداد کرو بہر خدا۔۔۔
اے بالی سکینہ کے چچا۔۔۔
جن ہاتھوں نے فرش غمِ شبیر بچھایا
جن ہاتھوں نے غازی تیرے پرچم کو اٹھایا
وہ ہاتھ نہ ہو تن سے جدا حضرتِ عبّاس
ماتم کا ملے ان کو صلہ حضرتِ عبّاس
امداد کرو بہر خدا۔۔۔
اے بالی سکینہ کے چچا۔۔۔
آصف جو لگا بالی سکینہ کے طمانچہ
عامر سر میدان ستم بولی یتیمہ
کیوں سنتے نہیں میری صدا حضرتِ عبّاس
الفت نہ رہی آپ کو کیا حضرتِ عبّاس
امداد کرو بہر خدا۔۔۔
اے بالی سکینہ کے چچا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.