Janabe hazrate abbas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
مولا عباس مولا عباس
مولا ہیں ہمارے دل اُنہیں پکارے
بن بازؤں کے جو تقدیریں لکھتے ہیں
باب الحوائج فضل کے بابا
بالی سکینہ کے ہیں چچا
اُنکو بلاؤ سب غم سناؤ
ہیں وہ سخی بادشاہ
یا عباس
دیا جلاکے سکینہ کے نام کا گھر میں
جنابِ حضرتِ عباس کو بلایا کرو
کہاں کہاں وہ ہماری مدد نہیں کرتے
قسم سکینہ کی عباس رد نہیں کرتے
بغیر مانگے وہ سب کچھ عطا کرینگے تمہیں
سکینہ بی بی کا فرشِ عزا بچھایا کرو
دیا جلاکے سکینہ کے۔۔۔
بہت قریب عباس کے یہ شہزادی
جو دیکھنی ہو محبت چچا بھتیجی کی
تم اپنے گھر میں سجاتے ہوئے عزاخانہ
علم پہ چھوٹی سی اک مشک بھی سجایا کرو
دیا جلاکے سکینہ کے۔۔۔
مثال کربوبلا ہے کرم نوازی کی
یہ کمسنی میں بھی مشکل کشا ہے غازی کی
چچا سے کہکے غموں سے تمہیں چھڑالینگی
سکینہ بی بی سب حالِ دل سنایا کرو
دیا جلاکے سکینہ کے۔۔۔
اے کاش دیکھلیں غازیؑ ہمارے گھر کیطرف
عطا ہو آٹھ محرم کو حاضری کا شرف
چچا کے ساتھ بھتیجی بھی میرے گھر آئے
دعا یہ مانگ کے غازی کی نذر کھایا کرو
دیا جلاکے سکینہ کے۔۔۔
تم اسکے نام کی منت اُٹھاکے مانگو دعا
حُسین صدقے میں اسکے کرینگے بیٹی عطا
تمہارے گھر میں جب آجائے چاند سی بیٹی
کنیزِ بالی سکینہ اُسے بنایا کرو
دیا جلاکے سکینہ کے۔۔۔
جسے نمازوں میں مانگا سکوں سکوں کہکر
سکون کیسے ملے وہ نظر نہ آئے اگر
اِسے بلاکے یہ اکثر حسین کہتے تھے
سکینہ ہم سے کبھی دور تم نہ جایا کرو
دیا جلاکے سکینہ کے۔۔۔
سلام اُس پہ جو گرتی سمبھلتی رہتی تھی
وہ جسکے گالوں کی رنگت بدلتی رہتی تھی
طمانچے کھاکے وہ ظالم سے روکے کہتی رہی
میں اک یتیم ہوں مجھ پر نہ ہاتھ اُٹھایا کرو
دیا جلاکے سکینہ کے۔۔۔
یہ زائرین سے ذیشان اور رضا کہدو
کسی کا شام اگر کربلا سے جانا ہو
لحد پہ بی بی کی اک مشک ساتھ لے جاکر
یہ پانی بھیجا ہے عباس نے بتایا کرو
دیا جلاکے سکینہ کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.