Jalte hue qaimo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
جلتے ہوئے خیموں میں صدا گونج رہی ہے
عباس عباس عباس اب آئو
یہ لشکر بے دین ردا چھین رہا ہے
سیدائیوں پہ شمر کی دروں سے جفا ہے
عباس عباس عباس بچائو
نہ محرموں کا مجمع ہے اور ہم ہیں کھلے سر
گھیرے ہوئے ہیں دشمن دیں اور ستمگر
عباس عباس عباس ہٹائو
ظالم ہمیں لاچار سمجھتے ہیں برادر
نیزوں کی چھبوتے ہیں انی پشت پہ آکر
عباس عباس عباس بچائو
دُر باکلی سکینہ کے ستم گر نے اتارے
رخسار پہ ہے بے جرم طمانچے بھی ہیں مارے
عباس عباس عباس بلائو
ضد کرتی ہے سوتی نہیں روتی ہے سکینہ
آغوش تمہاری ہے نہ ہے باپ کا سینہ
عباس عباس عباس سلائو
اعدائ نے جلا ڈالا بیاباں میں مسکن
جلتا ہے سکینہ کا تیری آگ سے دامن
عباس عباس عباس بجھائو
اے کاش انیس اتنا ہی بن جائے مقدر
بوسہ لو ضریح شاہ ابرار کا جا کر
عباس عباس عباس بلائو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.