Jabse abbase dilawar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Tableegh e Imamia
جب سے عباسِ دلاور نے اُٹھایا ہے علم
آسمان کیا عرشِ اعلیٰ سے بھی بالا ہے علم
چاند سورج خود بچھاتے ہیں وہاں پر روشنی
جس جگہ بڑھنے رہا پر آنے والا ہے علم
جب سے عباسِ دلاور نے۔۔۔
کتنے مارے ہیں تماچے ظلم کے رُخسار پر
صاف وہ پنجا زمانے کو دکھاتا ہے علم
جب سے عباسِ دلاور نے۔۔۔
ہے رسائی عرشِ اعظم تک فقد اُس ہاتھ کی
ماتمِ شبیر میں جو ہاتھ ہوتا ہے علم
جب سے عباسِ دلاور نے۔۔۔
دے رہی ہیں یہ ہوائیں آندھیاں بن کر صدا
سارے جھنڈے سر جُھکا دیں آنے والا ہ ہے علم
جب سے عباسِ دلاور نے۔۔۔
شاہِ دیں سے بے رُخی کے جرم میں دے کر صدا
قید کر کے مشق میں دریا کو لایا ہے علم
جب سے عباسِ دلاور نے۔۔۔
آ گئی خیمے کے در پر ہاتھ میں کُوزہ لیئے
جب سکینہ نے سُنا دریا سے آتا ہے علم
جب سے عباسِ دلاور نے۔۔۔
رو رہی ہیں خاک پر بیٹھی ہوئی سیدانیاں
ہائے یہ کیسی خبر مقتل سے لایا ہے علم
جب سے عباسِ دلاور نے۔۔۔
اپنے سینے سے لگائے مشق اک مظلوم کی
تشنگی کی داستاں دوہرائے جاتا ہے علم
جب سے عباسِ دلاور نے۔۔۔
دُنیا عباس گوہر جس کے سر کا تاج ہے
سعد ور ایسا زمانے میں ہمارا ہے علم
جب سے عباسِ دلاور نے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.