Jab mere ghar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mesum Abbas
یا رب میرے یا رب
سقی عباس جری یا الٰہی مجھے عباس سا بیٹا دے دے
جب میرے گھر میں علم ہے تو علمدار بھی ہو
اک جری چاہیےء تاریخ شجاعت کے لئے
کربلا میں میرے شبیر کی نصرت کے لئے
اور ناموس پیمبر کی حفاطت کے لےء
یا الہٰی مجھے عباس سا بیٹا دے دے
جب میرے گھر میں۔۔۔
شکر صد شکر تیرا شبر و شبیر دیےء
بیٹیاں کی ہے عطا زینب و کلثوم مجھے
بعد اس کے میری بس ایک دعا کے بدلے
یا الہٰی مجھے عباس سا بیٹا دے دے
جب میرے گھر میں۔۔۔
آیینہ صبر و شجاعت کا بنانا میرا
ہو بہو میری ہی تصویر ہو بچہ میرا
اسکو دیکھوں تو نظر آے سراپا میرا
یا الہٰی مجھے عباس سا بیٹا دے دے
جب میرے گھر میں۔۔۔
کوی بے یار و مددگار اگر ہو جاے
التجاء بہر مدد اپنی زباں لاے
مجھکو آواز کوی دے وہ مدد کو آے
یا الہٰی مجھے عباس سا بیٹا دے دے
جب میرے گھر میں۔۔۔
زندگی جس کی گزر جاے علمداری میں
اپنے بازو بھی کٹا دے جو فدا کاری میں
سب سے آگے نظر آے جو وفاداری میں
یا الہٰی مجھے عباس سا بیٹا دے دے
جب میرے گھر میں۔۔۔
نام اسکا ہو جن ہونٹوں پہ وہاں پیاس نہ ہو
کوی امید نہ ٹوٹے کوئی بے آس نہ ہو
یاد کر کے اسے تنہائی کا احساس نہ ہو
یا الہٰی مجھے عباس سا بیٹا دے دے
جب میرے گھر میں۔۔۔
میرے مالک میرے ہونٹوں پہ جب آی یہ دعا
میری آنکھوں میں نظر آنے لگی کربوبلا
میرا شبیر مصیبت میں کھڑا ہے تنہا
یا الہٰی مجھے عباس سا بیٹا دے دے
جب میرے گھر میں۔۔۔
جب وہ کربل میں ہو چوبیس پہل کا پیاسا
ہر قدم پر اسے ایثار کا جزبہ دینا
اور میرے لال کے ہاتھوں کو سلامت رکھنا
یا الہٰی مجھے عباس سا بیٹا دے دے
جب میرے گھر میں۔۔۔
اے کلیم ہو گیء مقبول دعاے حیدر
اسکو میثم ہے کہا فاطمہ زہرا نے پسر
آرزو کی تھی علی نے جو حضور داور
یا الہٰی مجھے عباس سا بیٹا دے دے
جب میرے گھر میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.