Jab huwe abbas ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Sajid Jafri
جب ہوے بازوے عباس قلم دریا پر
گر کے ٹھنڈا ہوا حضرت کا علم دریا پر
غرق خوں ہو گیا وہ بہر کرم دریا پر
غل تھا زخمی ہوا سقاے حرم دریا پر
مشک کو دانتوں میں پکڑے ہوے یوں لاتا ہے
دہن شیر میں جس طرح شکار آتا ہے
جب ہوے عباس کے بازو قلم
ہو گےء بے آسرا أہل حرم
تیروں سے مشکیزہ چھلنی ہو گیا
خوں میں عباس کے ڈوبا علم
جب ہوے عباس کے۔۔۔
جام معصوموں کے خالی رہ گےء
لوٹ کر آے نہ غازی کے قدم
جب ہوے عباس کے۔۔۔
زین سے گرتا نہ گر زور کمر
یوں کمر شبیر کی ہوتی نہ خم
جب ہوے عباس کے۔۔۔
لاش غازی تڑپتا رہ گیا
کھا گیا عباس کو چادر کا غم
جب ہوے عباس کے۔۔۔
جب ہوا بازو بریدہ با وفا
آے خیمے لوٹنے اہل ستم
جب ہوے عباس کے۔۔۔
وا حجابا کہہ کے روے گی صدا
غم نہ ہوگا ثانیء زہرا کا کم
جب ہوے عباس کے۔۔۔
کہتے ہیں عباس یہ أہل عزا
کاش ماتم میں تیرے مر جائے ہم
جب ہوے عباس کے۔۔۔
نوحہ جب سے ہے لکھا عباس کا
روتے ہیں جواد قرطاس و قلم
جب ہوے عباس کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.