Jab hue baazue
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ustad Sibte Jafar
جب ہوے بازوے عباس قلم دریا پر
گر کے ٹھنڈا ہوا حضرت کا علم دریا پر
غرق خوں ہو گیا وہ بہر کرم دریا پر
غل تھا زخمی ہوا سقاے حرم دریا پر
مشک کو دانتوں میں پکڑے ہوے یوں لاتا ہے
دہن شیر میں جس طرح شکار آتا ہے
جب ہوے بازوے عباس۔۔۔
غش کی آمد ہے جگر سوز عطش سے ہے کباب
ہے جو بے دست ٹہرتی نہیں پاؤں میں رکاب
پیاسے بچوں کے لیےء سینے میں دل ہے بیتاب
غم یہی ہے کہ کہیں مشک سے ضایعے نہ ہو آب
تیر پیہم جو کمانوں سے چلے آتے ہیں
یا علی کہتے ہے اور مشک پہ جھک جاتے ہیں
جب ہوے بازوے عباس۔۔۔
کر کے منہ سوے نجف کہتے تھے با دیدۂ تر
یا علی لیجیےء مجھ بیکس و مضطر کی خبر
اے شاہ عقدہ کشا بادشاہ جن و بشر
چاہتا ہوں میں کہ اس مشک کو پہنچے نہ زہر
آپ کے بیٹے کا شیدا ہوں مدد لازم ہے
آپ کی پوتی کا سقہ ہوں مدد لازم ہے
جب ہوے بازوے عباس۔۔۔
اسپ سے کہتے تھے عباس یہ با چشمِ پر آب
یاں سے لے چل مجھے اے اسپ وفادار شتاب
پیاسے ہونگے جو سیراب ہوے گا ثواب
کہیں ایسا نہ ہو ساری میری محنت ہو خراب
ہاے کیا جانیےء کیا بچوں کی حالت ہو گی
مر گیء پیاسی سکینہ تو قیامت ہو گی
جب ہوے بازوے عباس۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.