Hyder ka laal aaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Aqif Hussain
کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے
رن ایک طرف چرخ کہن کانپ رہا ہے
رستم کا بدن زیر کفن کانپ رہا ہے
ہر ایک سلاطین زمن کانپ رہا ہے
شمشیر بکف دیکھ کے حیدر کے پسر کو
جبریل سمیٹے ہوئے پھرتے ہے پر وں کو
حیدر کا لال آیا تھا میدان میں جس گھڑی
دم رک گیا سپاہ کا رنگت بھی تھی اڑی
حیدر کا لال آیا تھا۔۔۔
تاریخ کربلا میں ہے تحریر اس طرح
بے تیغ جنگ حضرت عباس نے لڑی
حیدر کا لال آیا تھا۔۔۔
پہنچا تھا ایسی شان سے وہ جانب فرات
دم بھر بھی ٹہر پایا نہیں کوئی لشکری
حیدر کا لال آیا تھا۔۔۔
احسان مند ہوگیا پانی بھی اس گھڑی
نہر فرات مشک سکینہ میں جب بھری
حیدر کا لال آیا تھا۔۔۔
چھپکے کیا وہ وار کہ بازو قلم ہوے
دانتوں میں مشک لے کے چلا شیر حیدری
حیدر کا لال آیا تھا۔۔۔
ناگاہ ایک تیر سے جب مشک چھد گیء
خوں رویا یاد آی سکینہ کی تشنگی
حیدر کا لال آیا تھا۔۔۔
سقاے اہلبیت کے سر پہ لگا جو گرز
سر پارہ پارہ ہوگیا چھانے لگی غشی
حیدر کا لال آیا تھا۔۔۔
گھوڑے سے جب گرے تو صدا دی امام کو
آقا سلام تم پہ ہے یہ میرا آخری
حیدر کا لال آیا تھا۔۔۔
پہنچے سرہانے بھای کے جب شاہ کربلا
روے حسین بھای کی دیکھی جو بے بسی
حیدر کا لال آیا تھا۔۔۔
فرمایا شہ نے بھای سے کچھ ہم سے بھی کہو
غازی یہ بولے آقا ہے اس وقت عاجزی
حیدر کا لال آیا تھا۔۔۔
اک آنکھ میں ہے خون تو اک آنکھ میں ہے تیر
کر لوں زیارت آپ کی ہوجائے روشنی
حیدر کا لال آیا تھا۔۔۔
روتے ہوئے حسین کے رخ پر نظر پڑی
عباس رویا دیکھ کے سرور کی بے بسی
حیدر کا لال آیا تھا۔۔۔
بولے حسین غازی سے خواہش ہے اک میری
میں جانتا ہوں تم کو ہے کیا میری عاشقی
حیدر کا لال آیا تھا۔۔۔
تا عمر آقا کہتے رہے مجھکو یہ بھای تم
اک بار بھای کہکے پکارو مجھے ابھی
حیدر کا لال آیا تھا۔۔۔
غازی نے بھای کہکے پکارا حسین کو
کی آنکھ بند غازی نے جنت کی راہ لی
حیدر کا لال آیا تھا۔۔۔
عاکف یہی ہے مدحت عباس کا اعجاز
زیر قدم ہے اپنے جہاں کی سکندری
حیدر کا لال آیا تھا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.