Hussainiyo ke liye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mirza Sikander Ali
حسینیوں کے لیے جوش و ولولہ عباس
یزیدیوں کے لیے قہرِ کبریائ عباس
دعائیں آج بھی مقبول ہیںتیرے در کی
بلند پایا ہے وہ تُو نے مرتبہ عباس
حسینیوں کے لیے۔۔۔
چلا تُو مشکِ سکینہ کو بھر کے سُوئے خیام
غضب ہے تیرِ ستم کا ہدف بنا عباس
حسینیوں کے لیے۔۔۔
رہے گی زمینِ تعمیلِ حکمِ شاہِ اُمم
لبِ فرات وہ پیاسی تیری وغا عباس
حسینیوں کے لیے۔۔۔
ہر ایک گام پہ کہتے تھے سیدِ سجاد
مدد کو آئیے بحرِ خدا چچا عباس
حسینیوں کے لیے۔۔۔
دیارِ شام میں زینب پُکار اُٹھی تھی
ردائے پاک کے وارث ہیں بے ردا عباس
حسینیوں کے لیے۔۔۔
بھٹک نہ پائے وہ اظہار جو شہہ کا زائر ہے
یہ کربلا میں دیکھاتے ہیں معجزے عباس
حسینیوں کے لیے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.