Hukme hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Shadman Raza
یہ فخر پنجتن ہے یہ عکس مرتظی ہے
قیام انہیں کے قدم سے اس دہر میں وفا ہے
عباس کی وفا کا شہ نے صلہ دیا ہے
حکم حسین یہ ہے غازی کے در پہ جاؤ
پھر میرے پاس آؤ
پہلے در وفا پہ اپنی جبیں جھکاؤ
پھر میرے پاس آؤ
بھای کے دم سے میرے اس دہر میں وفا ہے
وہ ہے دعاے زہرا وہ عکسِ مرتظی ہے
اذن دخول پڑھ کر اس کی رضا جو پاؤ
پھر میرے پاس آؤ۔۔۔
بتیس سال والا جان جگر ہمارا
ہے جان سے بھی ذیادہ اپنی مجھے وہ پیارا
مجھ سے ہے گر محبت اس سے وفا نبھاؤ
پھر میرے پاس آؤ۔۔۔
پیدل سفر نجف سے جب سوئے کربلا ہو
ہر ایک قدم میسر پانی ہو یا غذا ہو
غازی کی حاضری دو چودہ دیےء جلاؤ
پھر میرے پاس آؤ۔۔۔
مشکل ہزار آی تم سے سفر کیا ہے
پہنچے ہو کربلا جو غازی کا معجزہ ہے
تم خیریت سے آے پہلے اسے بتاؤ
پھر میرے پاس آؤ۔۔۔
میں رد نہیں کروں گا غازی اگر کہے گا
جو بھی دعا ہے دل میں اس کو اثر ملے گا
حاجات اپنی ساری جا کر اسے سناؤ
پھر میرے پاس آؤ۔۔۔
جاگیر کربلا کا مالک ہے میرا بھائی
قبضے میں آج تک ہے اس شیر کے ترای
نہر فرات پر تم لے کر علم کو جاؤ
پھر میرے پاس آؤ۔۔۔
یہ غم اسے ہے اب تک پیاسی رہی سکینہ
سقاے کربلا کو پرسہ ہے اس کا دینا
نام سکینہ پانی بچوں کو تم پلاؤ
پھر میرے پاس آؤ۔۔۔
گر تم سے اپنا اب تک خفا کہیں ہے
بھای پہ میرے تم کو رونے کا حق نہیں ہے
روٹھا ہے گر جو بھای پہلے اسے مناؤ
پھر میرے پاس آؤ۔۔۔
سلمان و شادماں ہے پیغام شاہ والا
أہل عزا ہے دعوہ مجھ سے اگر وفا کا
عباس باوفا کا گھر پر علم لگاؤ
پھر میرے پاس آؤ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.