Hogaye haath qalam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mirza Sikander Ali
ہوگےء ہاتھ قلم مشک بچای نہ گیء
پیاس سقہ سے سکینہ کی بجھای نہ گیء
جانے کیا کہہ گیا بھائی سے علمدار جری
لاش عباس کی سرور سے اٹھای نہ گیء
---ہوگےء ہاتھ قلم
چھین کر نہر اب آرام سے سوتا ہے کوی
بعد مرنے کے بھی قبضے سے ترای نہ گیء
---ہوگےء ہاتھ قلم
ہاے رے بے کسی یہ سید سجاد حزیں
لاش زنداں سے سکینہ کی اٹھای نہ گیء
---ہوگےء ہاتھ قلم
لاش اندھیرے میں سکینہ کی تھی محتاج کفن
شمع تک شام کے زنداں میں جلای نہ گیء
---ہوگےء ہاتھ قلم
کربلا سے ہے بہت دور سکینہ کا مزار
آج تک باپ سے بیٹی کی جدای نہ گیء
---ہوگےء ہاتھ قلم
لاشے اکبر پہ یہ لیلیٰ نے کہا رو رو کر
ہاے قسمت تیری شادی بھی رچای نہ گیء
---ہوگےء ہاتھ قلم
ختم ہے سید سجاد پہ یہ طرزِ جفا
پھر امامت کبھی کانٹوں پہ چلای نہ گیء
---ہوگےء ہاتھ قلم
بازوے شاہ میں اک تیر تھا ہاتھ اٹھ نہ سکا
لاش اصغر کی کلیجے سے لگای نہ گیء
---ہوگےء ہاتھ قلم
رک گیا ہاتھ میرا ہاتھ تک آتے ہی وقار
مجھ سے عباس کی تصویر بنائی نہ گیء
---ہوگےء ہاتھ قلم
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.