Haye re majburiyan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Shareef Hussain
ہاے رے مجبوریاں عباس کی مجبوریاں
اک بہادر پر لگا دی جنگ کی پابندیاں
ہاے رے مجبوریاں۔۔۔
غیض میں عباس کہتے تھے کہ سن اے فوج شام
ایک ٹھوکر میں بکھر جاینگی یہ نگرانیاں
ہاے رے مجبوریاں۔۔۔
رو کے کہتی تھی سکینہ آے نہ اب تک چچا
لمبی ہوتے جا رہے ہیں آس کے پرچھائیاں
ہاے رے مجبوریاں۔۔۔
خون بہتا ہے میرے کانوں سے عمو دیکھیےء
ظالموں نے کتنی بے دردی سے چھینی بالیاں
ہاے رے مجبوریاں۔۔۔
بین تھے زینب کے ہوتے گر علمدار حسین
غیر ممکن تھا کہ پھرتے وادیاں در وادیاں
ہاے رے مجبوریاں۔۔۔
جام کوثر کا مجھے کس نے دیا کیونکر ملا
آنسوؤں میں ڈوب کر سمجھا ہوں یہ گہرائیاں
ہاے رے مجبوریاں۔۔۔
بعد قتل ثانی جعفر قیام شاہ میں
نہ کوئی آواز رونے کی تھی نہ تھے سسکیاں
ہاے رے مجبوریاں۔۔۔
پھر جمال غمزدہ نے ایک نیا نوحہ کہا
پھر عزاے شاہ کی چلنے لگی پرواییاں
ہاے رے مجبوریاں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.