Haye chacha jaan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
آتی ہے خیمے کے در سے یہ صدا
عباس عباس عباس
آے نہیں کیوں نہر سے اب تک چچا
عباس عباس عباس
غل ہے یہ کیسا مچا
ہاے چچا جان میرے
سانحہ گزرا ہے کیا
ہاے چچا جان میرے
کرتے ہیں سب کیوں بکا
ہاے چچا جان میرے
گھٹنے لگا دم میرا
ہاے چچا جان میرے
---آتی ہے خیمے کے
بابا بھی ہیں نوحہ گر
ہاے چچا جان میرے
پیٹتے ہیں اپنا سر
ہاے چچا جان میرے
رہ گےء کیوں نہر پر
ہاے چچا جان میرے
لوٹ کے آے نہ گھر
ہاے چچا جان میرے
---آتی ہے خیمے کے
دیر کیوں اتنی لگی
ہاے چچا جان میرے
کیوں نہ خبر میری لی
ہاے چچا جان میرے
یاد نہ آیء میری
ہاے چچا جان میرے
مجھ سے خطا کیا ہویء
ہاے چچا جان میرے
---آتی ہے خیمے کے
دیر کا ہے کیا سبب
ہاے چچا جان میرے
درد ہے دل میں عجب
ہاے چچا جان میرے
پیاس سے ہوں جاں بلب
ہاے چچا جان میرے
دیکھیےء آتے ہیں کب
ہاے چچا جان میرے
---آتی ہے خیمے کے
روتا ہے سب گھر کا گھر
ہاے چچا جان میرے
پکڑے ہیں بابا کمر
ہاے چچا جان میرے
کر گےء کس جا سفر
ہاے چچا جان میرے
شور ہے کیوں نہر پر
ہاے چچا جان میرے
---آتی ہے خیمے کے
ملتی نہیں کچھ خبر
ہاے چچا جان میرے
کیا کروں جاؤں کدھر
ہاے چچا جان میرے
ہوگیا ویران گھر
ہاے چچا جان میرے
لگتا ہے اب مجھکو ڈر
ہاے چچا جان میرے
---آتی ہے خیمے کے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.