Haye chacha abbas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
ایک روایت میں ہے کہ بعد اسیری سجاد
پہنچے اعجاز سے جب ماریہ میں زین العبا
دیکھا کہ قبر وہاں کھودتے ہیں کچھ افراد
باقی مصروف ہیں دفنانے میں کرکے فریاد
آپ نے لاشئہ فرزند نبی دفنایا
قبر میں لاشئہ عباس کو بھی پہنچایا
یہاں قبیلہ اسد کرتا ہے اس طرح بیاں
قبر سے جب نہ چچا کی ہوئے سجاد عیاں
ہم کو تشویش ہوئی قبر میں دیکھا تو وہاں
لاش سے لپٹی ہوئے کرتے ہیں سجاد فغاں
آپ کے بعد چچا ایسی تباہی آئی
قتل بابا ہوئے مارے گئے سارے بھائی
ہائے چچا عباس ہائے چچا عباس
کوئی نہیں ہے پاس ہائے چچا عباس
بعد تمہارے عمو دلاور
برچھی سے چھیدا سینہ اکبر
لاشہ اٹھا کر لائے سرور
غم سے بپا تھا خیمے میں محشر
---ہائے چچا عباس
اصغر پہ تھا پیاس کا غلبہ
پانی پلانے لے گئے بابا
اہل جفا نے رحم نہ کھایا
پانی کے بدلے تیر لگایا
---ہائے چچا عباس
رن میں بنا کر تربت اصغر
سر کو جھکائے بے حد مضطر
آئے شہہ دیں خیمے کے در پر
حال یہ تھا پہچہانی نہ خواہر
---ہائے چچا عباس
بابا نے دیکھی جو یہ حالت
دل بہر آیا ہو گئی رقت
نام ہر اک کا لے کے با الفت
کہنے لگے ہیں تم سے بھی رخصت
---ہائے چچا عباس
سن کے پھوپھی آواز برادر
لپٹ گئیں ماں جائے سے جا کر
فرمایا پھر بھائی سے رو کر
حال ہے یہ کس واسطے ابتر
---ہائے چچا عباس
سبط نبی نے تب فرمایا
اصغر نے اک ناوک کھایا
خون پسر چہرے پہ لگایا
رن میں اسے میں نے دفنایا
---ہائے چچا عباس
کیسے کہوں اے شہہ کے برادر
چل گیا حلق شاہ پہ خنجر
جل گئے خیمے اور میرا بستر
چھن گئی ماں بہنوں کی چادر
---ہائے چچا عباس
کوئی انیس اپنا نہیں باقی
اعدانے مجھ کو پہنائی
طوق و سلاسل ہتھکڑی بیڑی
جکڑی رسن سے زہرہ کی جائی
---ہائے چچا عباس
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.