Haye alamdar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
کرتے ہیں ماتم حرم عباس کا
ہوگیا مرنا ستم عباس کا
ہائے علمدار ہائے علمدار
کہتے تھے کمر تھام کے یہ سید ابرار
ہائے علمدار ہائے علمدار
یہ حال ہے لاشہ کا سنبھالا نہیں جاتا
تیر آنکھ سے بھائی کی نکالا نہیں جاتا
امداد کو آجائیے یا حیدر کرّار
ہائے علمدار ہائے علمدار۔۔۔
زینب نے تیری آس پہ چھوڑا تھا مدینہ
میں کیسے بتاؤں اسے سقائے سکینہ
مارا گیا زینب تیری چادر کا نگہدار
ہائے علمدار ہائے علمدار۔۔۔
تم قتل ہوئے ہم پہ بھی چل جائے گی شمشیر
اغیار میں رہ جائے گی تنہا میری ہمشیر
زینب کی ردا بچنے کے باقی نہیں آثار
ہائے علمدار ہائے علمدار۔۔۔
جس طرح سے گھر لائے تھے مسجد سے علی کو
اس طرح سے لے جائیں گے خیمے میں جری کو
اکبر میرے بھائی کا جنازہ کرو تیار
ہائے علمدار ہائے علمدار۔۔۔
بازو بھی قلم ہو گئے اے بازوئے شبیر
ٹکڑے ہے بدن آنکھ میں پیوست ہوا تیر
کس نے یہ میری ماں کی دعاؤں پہ کیا وار
ہائے علمدار ہائے علمدار۔۔۔
آتی ہے صدا لوٹ لو ناموسِ نبی کو
اب مارنا آساں ہے حسین ابنِ علی کو
مرنے پہ تیرے جشن مناتے ہیں ستمگار
ہائے علمدار ہائے علمدار۔۔۔
اکبر ہمیں مشکل سے بہت لائے ہیں بھائی
میدان میں گرتے ہوئے ہم آئے ہیں بھائی
آنکھیں تو ذرا کھولو میرے مونس و غمخوار
ہائے علمدار ہائے علمدار۔۔۔
اک بات تمہیں کرب کی بتلاتا ہوں بھیا
جب بھی کبھی معصومہ کے مارے گا طمانچہ
رو رو کے پکارے گی سکینہ تمہیں ہر بار
ہائے علمدار ہائے علمدار۔۔۔
تھا میر تکلم یہی شبیر کا نوحہ
جاتے ہوئے پورا کرو ارمان ہمارا
اے بھائی ہمیں بھائی پکارو ذرا اک بار
ہائے علمدار ہائے علمدار۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.