Haye abbas pyase
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Afzal Hussain
ہاے عباس پیاسے عباس
پانی کی بوندھ بوندھ پہ قبضہ تیرا ہے غازی
نہر فرات سے بھی رشتہ تیرا ہے غازی
کتنا بلند و بالا رتبہ تیرا ہے غازی
تاریخ میں لکھا ہے قصہ تیرا ہے غازی
جھولا تیرا جھلایا ہے عصمت کے پھول نے
فرزند تجھکو اپنا کہا ہے بتول نے
ہاے عباس پیاسے عباس۔۔۔
زینب کے ساتھ ساتھ چلی ساری بی بیاں
غازی نے بڑے پیار سے دیکھی سواریاں
آہ و بُکا میں ڈوب گیء یوں نواسیاں
زینب کو اب ستانے لگی اور اداسیاں
مولا نے اپنے ہاتھ اٹھا کے دعا یہ کی
اللہ تمہارے دیں کو بخشی ہے زندگی
ہاے عباس پیاسے عباس۔۔۔
مشک و علم کو لے کے چلے شاہ نامدار
آنکھوں سے خوں بہاتے ہے اب شاہ پر وقار
بھای کی لاش دیکھ کے روتے ہیں زار زار
چہرے سے مولا لگتے ہے بے چین بیقرار
دوڑی سکینہ کہتی کے عمو کہاں گےء
بابا بتاؤ جلدی کے عمو جہاں گےء
ہاے عباس پیاسے عباس۔۔۔
ایک شور کربل میں ہوا وا مصیبتا
پکڑے کمر حسین نے زینب سے یہ کہا
حیدر کا شیر مارا گیا ہاے غربتا
ڈھارس تھی جس سے سب کی بندھی اب وہ چل بسا
لاش پہ گر کے بھائی سے بھای نے یہ کہا
تنہا میں آج رہ گیا اے میرے خدا
ہاے عباس پیاسے عباس۔۔۔
زینب پکاری مارا گیا بھای نوجواں
عباس جس کا نام تھا حیدر کا تھا نشاں
کانٹے پڑے تھے لب پہ تھی سوکھی ہوی زباں
عریاں پڑی تھی لاش پہ کرتی رہی فغاں
رو رو کے یہ کہتی تھی میرا بھائی نہ رہا
ضامن میرے ہجاب کا بچوں کا آسرا
ہاے عباس پیاسے عباس۔۔۔
عباس تیری یاد میں روتی ہے کاینات
ماتم سلام و سوز میں ڈوبی ہے کاینات
باطل کا سر جھکا ہے دکھاتی ہے کاینات
آجاؤ ایک صف میں بلاتی ہے کاینات
دیکھو ہر ایک سمت میں دشمن کھڑا ہے آج
عباس با وفا کا فقط آسرا ہے آج
ہاے عباس پیاسے عباس۔۔۔
رونق سے ذکر سید شہدا کا ہے غضب
افضل بھی سن کے روتا ہے بوزر کے ساتھ ساتھ
زہرا ہے آنسوؤں کا تیرے کربلا سبب
غم خوار غمگسار ہے نہ کوئی بھی عرب
یہ صبر فاطمہ کا بڑا بے مثال ہے
غم سے نڈھال ہو گیا محمد کا آل ہے
ہاے عباس پیاسے عباس۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.