Haye abbas nahi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ali Yazdan
دشت پرخار میں فضہ نے کہا یہ رو کر
ہاے عباس نہیں آج عباس نہیں
سر پہ اولاد پیمبر کے نہیں ہے چادر
ہاے عباس نہیں آج عباس نہیں
پیاس معصوم سکینہ کی بجھا دو عباس
قافلہ جاتا ہے مقتل سے دعا دے عباس
جلتے خیموں میں حرم کی یہ صدا تھی لب پر
ہاے عباس نہیں آج عباس نہیں
دشت پرخار میں۔۔۔
جھڑکیاں شمر کی سن کر وہ کہا کرتی ہے
میرے عمو ہیں کہاں بس یہ بکا کرتی ہے
سہمی بچی سے بھلا کون کہے یہ جا کر
ہاے عباس نہیں آج عباس نہیں
دشت پرخار میں۔۔۔
بین سن سن کے سکینہ کے قضا روتی ہے
خاک اڑاتی ہے ہوا کربوبلا روتی ہے
ہاتھ میں کوزہ لیےء بیٹھی ہے وہ خاک بسر
ہاے عباس نہیں آج عباس نہیں
دشت پرخار میں۔۔۔
ہو کا عالم ہے کوئی مونس و غم خوار نہیں
جس سے ڈھارس تھی حرم کو وہ علمدار نہیں
وہ قیامت ہے کہ چھنتی ہے حرم کی چادر
ہاے عباس نہیں آج عباس نہیں
دشت پرخار میں۔۔۔
شمر نے ہاے سکینہ کو بھی سونے نہ دیا
بے کفن لاشہء شبیر پہ رونے نہ دیا
دشت میں آل محمّد ہے ستم کی ضد پر
ہاے عباس نہیں آج عباس نہیں
دشت پرخار میں۔۔۔
ہاے زینب پہ ہے تنہائی اندھیرے ہیں یہاں
جل گےء خیمہء اطہار حرم کی ہے فغاں
انا للہ کی آواز ہے سب کے لب پر
ہاے عباس نہیں آج عباس نہیں
دشت پرخار میں۔۔۔
ہر ستم عابد مضطر کو اٹھانا ہوگا
ایسا لگتا ہے دربار میں جانا ہوگا
کوفہ و شام سے ہونا ہے اسیروں کا گزر
ہاے عباس نہیں آج عباس نہیں
دشت پرخار میں۔۔۔
اے محب روک قلم شور ہے ماتم کا بپا
نوحہ یزدان سے یہ سن کر ہے بپا شور بکا
ہر عزادار تڑپتا ہے یہ نوحہ سن کر
ہاے عباس نہیں آج عباس نہیں
دشت پرخار میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.