Haye abbas nahi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
ہائے عباس نہیں آئے نا آیا پانی
ڈھونڈتی رھگئی کوزوں میں سکینہ پانی
روتے دیکھا جو سکینہ کو تو بچوں نے کہا
ایسا لگتا ہے ہمیں اب نا ملیگا پانی
ہائے عباس نہیں آئے۔۔۔
روئے بہتے ہوے پانی کے لئے جب غازی
رویا عباس کو مشکیزے سے بہتا پانی
ہائے عباس نہیں آئے۔۔۔
عکس دکھتا تھا سکینہ کا کبھی اصغر کا
کیسے عباس نے بہتے ہوئے دیکھا پان
ہائے عباس نہیں آئے۔۔۔
اُسکو معلوم تھا پیاسی ہے بھتیجی میری
پاس ہوتے ہوئے منہ سے لگایا پانی
ہائے عباس نہیں آئے۔۔۔
لاش عباس پہ روتے رہے پیاسے شبیر
اور مشکیزے پہ کرتا رہا گریہ پانی
ہائے عباس نہیں آئے۔۔۔
گر گیا غازی کا سر نیزے سے جب ظالم نے
سامنے بالی سکینہ کے گرایا پانی
ہائے عباس نہیں آئے۔۔۔
ایسا عموں کی جدائی کا ہوا صدمہ اُسے
پھر کبھی بالی سکینہ نے نا مانگا پانی
ہائے عباس نہیں آئے۔۔۔
ہائے عباس کی زینب کو بہت یاد آئی
فضل نے جب بھی مدینے میں پلایا پانی
ہائے عباس نہیں آئے۔۔۔
بھول نا جانا علمدارِ وفا کی غربت
جب بھی پیاسوں کو سبیلوں سے پلانا پانی
ہائے عباس نہیں آئے۔۔۔
ہم نے خود دیکھا ہے زیشان و رضا یہ منظر
اب بھی عباس کی تربت سے ہے لپٹا پانی
ہائے عباس نہیں آئے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.