Haye abbas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Aqif Hussain
بازوے شاہ کربوبلا حضرت عباس
سقاے حرم شیر وغا حضرت عباس
عباس عباس ہاے عباس ہاے عباس
شبیر کی عطاعت تھی فقط انکی شریعت
مشہور زمانے میں ہے مولا کی شجاعت
پای اسداللہ کی کل تم نے وراست
باطل کے لئے مثل قضا حضرت عباس
عباس عباس۔۔۔
گر حکم ملے کردے ابھی شام کو تشکیر
عباس کے قبضے میں علی کی جو ہے شمشیر
بس منتظر ہے اذن جو دے حضرت شبیر
دے وعدہ خلافی کی سزا حضرت عباس
عباس عباس۔۔۔
شبیر کے لشکر کے علمدار ہیں عباس
کہتا ہے الم حیدر کرار ہیں عباس
باطل کے لئے آہنی دیوار ہے عباس
اسلام کے پرچم کی بقا حضرت عباس
عباس عباس۔۔۔
فرماتے تھے شبیر ہو تم زینت لشکر
قیام ہے تیرے دم سے میری شوکت لشکر
اک آہ کی فرمایا کہ یہ قسمت لشکر
ہے کون جو لشکر میں رکا حضرت عباس
عباس عباس۔۔۔
پاتے ہی رضا مولا سے لینے چلے پانی
دریا کو چلا تب اسداللہ کا جانی
تھے نہر پہ قبضہ کیے وہ ظلم کے بانی
کب دوڑ پڑی فوج جفا حضرت عباس
عباس عباس۔۔۔
عاشور کو جب مارا گیا شاہ کا لشکر
اور پیاس سے بچے نظر آنے لگے مضطر
دیکھا نہ گیا غازی سے وہ کرب کا منظر
سرور سے چلے لینے رضا حضرت عباس
عباس عباس۔۔۔
مشکیزے میں تب پانی کو بھرنے لگے مولا
گھوڑے سے کہا تو ہے کیء روز سے پیاسا
رہوار یہ بولا کہ نہیں مجھکو یہ زیبا
پھر آب کو چلو میں لیا حضرت عباس
عباس عباس۔۔۔
مشکیزہ لیے خیمے کے جانب چلے حضرت
تیر آتے تھے پڑھنے لگی تلواروں کی ضربت
مشکیزے پہ جب تیر لگا گھٹ گئی طاقت
شبیر کو دیتے تھے صدا حضرت عباس
عباس عباس۔۔۔
یا رب نہ کسی بھائی کو منظر یہ دکھاے
جس طرح کمر پکڑے وہاں شاہ تھے آے
عباس سے فرماتے تھے میں کیا کروں ہاے
کیوں ہوتے ہو تم ہم سے جدا حضرت عباس
عباس عباس۔۔۔
خیمے میں حسین آے لیےء غازی کا پرچم
خیموں میں حرم کے تھا بپا غازی کا ماتم
تھے بین سکینہ کے لبوں پر یہی پیغام
کیوں سوگےء دریا پہ چچا حضرت عباس
عباس عباس۔۔۔
یہ بین تھے زینب کے سنو میرے دلاور
تنہا ہے حسین اور ادھر لاکھوں کا لشکر
بعد از شہ دیں ہوے گا برپا یہاں محشر
چھینیں گے لعیں میری ردا حضرت عباس
عباس عباس۔۔۔
اعجاز قلم روک لو محشر کا سماں ہے
غازی کے الم میں یہ بکا شور و فغاں ہے
عاکف یہاں ماتم میں ہر اک پیر و جواں ہے
ہے سب کے لبوں کی یہ صدا حضرت عباس
عباس عباس۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.