Har gali abbas ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Shadman Raza
ہر گلی عباس کی ہے ہر نگر عباس کا
دشمن دیں کو لگا رہتا ہے ڈر عباس کا
حضرتِ عبّاس مولا حضرتِ عبّاس
جب امام وقت لینگے علم عباس کا
عکس آے گا زمانے کو نظر عباس کا
حضرتِ عبّاس مولا حضرتِ عبّاس
ہر گلی عباس کی ہے۔۔۔
رکھ دیا اتنی بلندی پر وفا کے نام کو
بے وفائی آج بھی رکھتی ہے ڈر عباس کا
حضرتِ عبّاس مولا حضرتِ عبّاس
ہر گلی عباس کی ہے۔۔۔
کربلا کی جنگ کا نقشہ بدل جاتا ضرور
دیکھتی فوج یزیدی غیض اگر عباس کا
حضرتِ عبّاس مولا حضرتِ عبّاس
ہر گلی عباس کی ہے۔۔۔
اک نظر پہ رک گیا نو لاکھ کا لشکر جہاں
اشقیاء پہ رعب تھا کچھ اس قدر عباس کا
حضرتِ عبّاس مولا حضرتِ عبّاس
ہر گلی عباس کی ہے۔۔۔
نہ ہوی ہمت کبھی دشمن کی آے کربلا
ہے خط عباس میں اب بھی اثر عباس کا
حضرتِ عبّاس مولا حضرتِ عبّاس
ہر گلی عباس کی ہے۔۔۔
سندھ کی دھرتی پہ سایہ کر رہا ہے آج بھی
تم کو آے گا علم گھر گھر نظر عباس کا
حضرتِ عبّاس مولا حضرتِ عبّاس
ہر گلی عباس کی ہے۔۔۔
گر کرو وعدہ کسی سے اس کو پورا بھی کرو
چاہنے والوں میں بھی تو ہے اثر عباس کا
حضرتِ عبّاس مولا حضرتِ عبّاس
ہر گلی عباس کی ہے۔۔۔
کہہ دو مجھکو بھای بس اک بار اے بھای میرے
بولے سرور گود میں لے کر یہ سر عباس کا
حضرتِ عبّاس مولا حضرتِ عبّاس
ہر گلی عباس کی ہے۔۔۔
ہے عمود و شادماں کی یہ دعا عباس سے
ان پہ ہو نظر کرم شام و سحر عباس کا
حضرتِ عبّاس مولا حضرتِ عبّاس
ہر گلی عباس کی ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.