Hamare maula ghazi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Irfan Haider
میرے سید مولا ساییں
باب الحوایج مولا ہمارے
اے سقی عباس
میرے در پہ الم ہے تیرا
میں تیرا ہوں تو میرا
بس اک دعا کرتا ہے
مولا ہر عاشق تیرا
میرے گھر میں آے اک بار
ہمارے مولا غازی سرکار۔۔۔
ہم لوگ جلوسوں میں غازی
تیرا الم اٹھا کر چلتے ہیں
عباس ابھی تک زندہ ہے
یہ دیکھ کے دشمن جلتے ہیں
ہاے نسلی اور اصلی الم بردار
ہمارے مولا غازی سرکار۔۔۔
یہ باب عطا کا مالک ہے
دنیا والوں نہ گھبراؤ
تم واسطہ لے کر زینب کا
عباس کے در پر آ جاؤ
نہیں کرتے کبھی انکار
ہمارے مولا غازی سرکار۔۔۔
مشکیزہ لے کر آنے پر
میدان میں خوف کا عالم تھا
واللہ ہے اکثر سوچتا ہوں
نو لاکھ کا جانے ہوتا
لے جاتے اگر تلوار
ہمارے مولا غازی سرکار۔۔۔
اکبر کو فنونِ حرب سبھی
تو نے ہی سکھاے ہیں مولا
استاد ہے زینب زادوں کا
شاگرد ہے قاسم بھی تیرا
ہاشم کے سپاہ سالار
ہمارے مولا غازی سرکار۔۔۔
بین الحرمین میں جا کر یہ
ہر زایر کو کہتے دیکھا
کیا منظر ہے سبحان اللّہ
شبیر کے روضے کے جیسا
لگتا ہے تیرا دربار
ہمارے مولا غازی سرکار۔۔۔
وہ باب حوایج کا در ہے
جہاں بچھڑے ہوے مل جاتے ہیں
اس بار کہیں گے ہم جا کر
ماں باپ بہت یاد آتے ہیں
ملوا دو ہمیں اک بار
ہمارے مولا غازی سرکار۔۔۔
اے زیشان و عرفان عزا
جب ماہ محرم آتا ہے
یہ سونچ کے روز عاشورہ
ہر ماتمی خون بہاتا ہے
گلے مل کے کریں گے پیار
ہمارے مولا غازی سرکار۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.