Hai mere bhai kahan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
وا حجابا وا عباسا
میری چادر چھن رہی ہے کربلا میں ناگہاں
ہے میرا بھائی کہاں
زینب مضطر پکاری شامیوں کے درمیاں
ہے میرا بھائی کہاں
میرے غازی تو میری چادر لا دے
ضامن چادر بنا کر لای تھی گھر سے جسے
میں صداییں دے رہی ہوں کوئی بتلا دے اسے
سر کھلا ہمشیر کا ہے ہونے والی ہے اذاں
ہے میرا بھائی کہاں
میری چادر چھن رہی ہے۔۔۔
وہ عمامہ ہو ردا ہو سر سے نسبت ہے اسے
کون ہے یہ سانحہ بتلاے اب زینب کسے
بھای کا سر میری چادر ہے سر نوکِ سناں
ہے میرا بھائی کہاں
میری چادر چھن رہی ہے۔۔۔
ہاتھ سے چہرہ چھپاؤں یا کہ ڈھاپوں اپنا سر
تو مدد کر اب غریبوں کی خداے بحروبر
ہاتھ کب آزاد ہے باندھی گیء ہے رسیاں
ہے میرا بھائی کہاں
میری چادر چھن رہی ہے۔۔۔
تم کو پالا ہے بڑے نازوں سے اس دلگیر نے
دے دیا تھا بچپنے ہی میں مجھے شبیر نے
اے علی اکبر بتا دو تم تو نہ لو امتحاں
ہے میرا بھائی کہاں
میری چادر چھن رہی ہے۔۔۔
ثاقیء کوثر کا بیٹا اور سقاے حرم
یہ خبر آی ہے اس کے ہو گےء بازو قلم
موت ہے سر پر کھڑی اور لے رہا ہے ہچکیاں
ہے میرا بھائی کہاں
میری چادر چھن رہی ہے۔۔۔
قبر اصغر کی طرف رخ کرکے دکھیا نے کہا
اے میرے کمسن مجاہد یہ میرے سر کی ردا
شمر کیسے چھین سکتا تھا جو تم ہوتے جواں
ہے میرا بھائی کہاں
میری چادر چھن رہی ہے۔۔۔
روح زینب آج تک جس گھر پہ ریحان و رضا
دیکھتی ہے پرچمِ عباس پر دوش ہوا
پوچھتی ہے وہ کہاں ہے جس کا پرچم ہے نشاں
ہے میرا بھائی کہاں
میری چادر چھن رہی ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.