Ghazi ko bachpane
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Shahid Baltistani
میرے بیٹا عباس
مدینے میں ایک رات ام البنین
بیٹے کو لوری سنا رہی ہے
عباس عباس عباس عباس
غازی کو بچپنے میں ماں یہ سبق پڑھاے
تیرے بازؤوں کے ہوتے زینب نہ غم اٹھاے
حیدر کے زوجیت میں جس دن سے ہوں میں آی
انکے لبوں پہ میں نے بس یہ دعا ہے پای
یا رب وہ لال دے جو زینب کے کام آے
عباس عباس عباس عباس
غازی کو بچپنے میں۔۔۔
مانا کہ تو بنے گا سالار و میر لشکر
لیکن حسین کا تو بن کر رہے گا نوکر
اتنا خیال رکھنا سر ماں کا جھک نہ جاے
عباس عباس عباس عباس
غازی کو بچپنے میں۔۔۔
آقا حسین کو تم بھای کبھی نہ کہنا
جب تک ہے سانس باقی بن کر غلام رہنا
میری دعا ہے تم کو سقای راس آے
عباس عباس عباس عباس
غازی کو بچپنے میں۔۔۔
میں ہوں کنیز زہرا فضہ سے پھر بھی کم ہوں
یہ سوچ سوچ کر میں بس مبتلاے غم ہوں
تیرے سبب سے بیٹا زہرا نہ روٹھ جاے
عباس عباس عباس عباس
غازی کو بچپنے میں۔۔۔
یہ گھر ہے سیدہ کا اس گھر کی شان پردہ
اس گھر کی بیٹیوں کو سورج نہ دیکھ پایا
شہزادیوں کے سر تک تیری نظر نہ جاے
عباس عباس عباس عباس
غازی کو بچپنے میں۔۔۔
اب کربلا کا منظر راوی نے یوں لکھا ہے
عباس فوج شہ کا سالار بن گیا ہے
کس کی مجال ہے جو شہ سے نظر ملاے
عباس عباس عباس عباس
غازی کو بچپنے میں۔۔۔
عاشور کو ہے ٹوٹی پیاسوں پہ کیا قیامت
لڑنے کے مل نہ پای جرار کو اجازت
عباس جا رہے ہیں مشک و علم اٹھاے
عباس عباس عباس عباس
غازی کو بچپنے میں۔۔۔
غازی کے راستے پر نظریں ہیں بی بیوں کی
اور ہے دعا مسلسل زینب کے یہ لبوں کی
میری ردا کا ضامن اے کاش لوٹ آے
عباس عباس عباس عباس
غازی کو بچپنے میں۔۔۔
ریحان اعظمی جب بے دست ہو کے غازی
مقتل میں گر گیا تھا ریتی پر کربلا کی
مادر کی وہ نصیحت غازی کو یاد آئے
عباس عباس عباس عباس
غازی کو بچپنے میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.