Ghazi ke alam ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Sachay Bhai
صدیوں سے اُٹھا رکھا ہے غازی کے علم کو
باطل نہ جُھکا سکتا علم کو ہے نہ ہم کو
مرنا ہو جسے حق پہ علم پر وہ رکھے ہاتھ
ہو خوف جسے جان کا بڑھائے نہ قدم کو
صدیو ں سے اُٹھا رکھا ۔۔۔
ہے ماتمِ شبیر کا بھرپور یہی حق
ڈھاتا چلا آیا ہے ہر ایک قصرِ ستم کو
صدیوں سے اُٹھا رکھا ۔۔۔
بکھرے ہوئے قرآن کے اوراق پڑے ہیں
اے کرب و بلا تجھ پہ کہاں رکھوں قدم کو
صدیوں سے اُٹھا رکھا ۔۔۔
سر کاٹ کے شبیر کا خیموں کو جلا کر
بے پردہ مسلماں نے کیا اہلِ حرم کو
صدیوں سے اُٹھا رکھا ۔۔۔
اے زائرِ شبیر ادھر آ ادھر آ جا
آنکھوں سے لگا لوں میں تیرے نقشِ قدم کو
صدیوں سے اُٹھا رکھا ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.