Ghazi ka alam logo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Hasan Sadiq
بابا تیرا شیرِ خُدا توں وفائوں کا ہے شہنشاہ
غازی کا علم لوگو بخشش کی ضمانت ہے
تعزیم کرو اس کی زہرا کی امانت ہے
غازی کا علم لوگو ۔۔۔
عباس کا یہ پرچم کربلا کی نشانی ہے
وابستہ اسی سے کچھ پیاسوں کی کہانی ہے
معیار وفائوں کا عظمت کی علامت ہے
تعزیم کرو اس کی زہرا کی امانت ہے
غازی کا علم لوگو۔۔۔
ظالم نے کیئے دونوں بازو بھی قلم دیکھو
اونچا ہی رہا پھر بھی غازی کا علم دیکھو
زینب کی دعائوں سے اب تک یہ سلامت ہے
تعزیم کرو اس کی زہرا کی امانت ہے
غازی کا علم لوگو۔۔۔
سر آج بھی اونچا ہے ہر ایک نمازی کا
اسلام یقینا یہ احسان ہے غازی کا
جو آج تلک تیری سانسوں میں حرارت ہے
تعزیم کرو اس کی زہرا کی امانت ہے
غازی کا علم لوگو۔۔۔
مولا کی زری پیچھے آگے ہے علم دیکھو
کربلا کی طرح اب بھی محسوس ہوا مجھ کو
ماتم کے جلوسوں میں غازی کی قیادت ہے
تعزیم کرو اس کی زہرا کی امانت ہے
غازی کا علم لوگو۔۔۔
سینے سے لگا رکھنا گھر گھر پہ سجا رکھنا
ہر شام دیئے اس کی چوکھٹ پہ جلا رکھنا
جواد یہ صدیوں سے مومن کی عبادت ہے
تعزیم کرو اس کی زہرا کی امانت ہے
غازی کا علم لوگو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.