Ghazi hai bata denge
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
نو لاکھ کا لشکر کی ہم نیند اڑا دیں گے
غازی ہے بتا دیں گے
ہم بیعت فاسق کے خیبر کو گرا دیں گے
غازی ہے بتا دیں گے
جو شیر الہی ہے ہم اسکے دل و جاں ہے
ہم شاہ شجاعت ہے ہم شیر نیستاں ہیں
یہ رن کی زمیں کیا ہے ہم عرش ہلا دیں گے
غازی ہے بتا دیں گے
نو لاکھ کا لشکر کی۔۔۔
آنکھیں جو خدا کی ہیں ان آنکھوں کے تارے ہیں
حیدر کے دلارے ہیں دو ماؤں کے پیارے ہیں
ٹکراے گا جو ہم سے ہم اس کو مٹا دیں گے
غازی ہے بتا دیں گے
نو لاکھ کا لشکر کی۔۔۔
دو گام بڑے آگے جرت ہے بھلا کس میں
دیکھے جو سوے خیمہ ہمت ہے بھلا کس میں
خط کھینچ کے نیزے سے دیوار بنا دیں گے
غازی ہے بتا دیں گے
نو لاکھ کا لشکر کی۔۔۔
ضیغم کی نظروں میں کیا فوج ہے کیا لشکر
یہ شام کے شب زادے مر جاۓ نگے گھٹ گھٹ کر
جب غیض میں ہم ان کو نیزے کی ہوا دیں گے
غازی ہے بتا دیں گے
نو لاکھ کا لشکر کی۔۔۔
لڑنے کے لئے رن میں اس شیر دلاور سے
نکلے گا کوی مرحب جب شام کے لشکر سے
ہم فاتح خیبر کا انداز دکھا دیں گے
غازی ہے بتا دیں گے
نو لاکھ کا لشکر کی۔۔۔
کل صبح کو مولا نے گر اذن وغا بخشا
اس شام کے لشکر کا انجام عجب ہوگا
حبیب سے جگایا ہے نیزے سے سلا دیں گے
غازی ہے بتا دیں گے
نو لاکھ کا لشکر کی۔۔۔
ہمشیر کی چادر پر پڑتی تھی نظر جس دم
تکتا تھا سوے گردوں کہتا یہی ضیغم
پردے پہ جو آنچ آی سورج کو بجھا دیں گے
غازی ہے بتا دیں گے
نو لاکھ کا لشکر کی۔۔۔
مظلوم نے مضطر نے بیکس نے حزینہ نے
اس مشک کو پرچم میں باندھا ہے سکینہ نے
اس مشک کی خاطر ہم شانوں کو کٹا دیں گے
غازی ہے بتا دیں گے
نو لاکھ کا لشکر کی۔۔۔
وہ میرا بلال آقا وہ شاہ وفا غازی
خیمے سے سوے دریا یہ کہکے چلا غازی
ہم پیاس میں پانی کو چلو سے گرا دیں گے
غازی ہے بتا دیں گے
نو لاکھ کا لشکر کی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.