Ghazi alam tumhara
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Jawad Jafri
ہمیں جان سے ہے پیارا غازی علم تمہارا
عباس یہ علم ہے قومی نشاں ہمارا
نسبت سے تیری غازی حاجت رواں ہے یہ بھی
پرچم یہ مشکلوں میں مومن کا ہے سہارا
ہمیں جان سے ہے۔۔۔
شیر خدا علی ہے تو شیر مرتظی ہے
ہر لب پہ گونجتا ہے عباس تیرا نعرہ
ہمیں جان سے ہے۔۔۔
تو ہے دعاے زہرا تو ہے رداے زینب
ام البنین کی تو آنکھوں کا ہے ستارہ
ہمیں جان سے ہے۔۔۔
امداد اس کی کرنے بن کے علی ہے آیا
جب بھی جہاں بھی جس نے غازی تجھے پکارا
ہمیں جان سے ہے۔۔۔
تقدیر ہے جگاتا اولاد بانٹتا ہے
سنتا ہے التجائیں مولا علی کا پیارا
ہمیں جان سے ہے۔۔۔
جب بھی دیا جلا کے عباس کو صدا دی
غم پاس ماتمی کے آیا نہیں دوبارہ
ہمیں جان سے ہے۔۔۔
بانٹا نہیں ہے کوی زوار کربلا کا
عباس با وفا کا جب تک نہ ہو اشارہ
ہمیں جان سے ہے۔۔۔
جواد کر رہا ہے تعظیم کے جو سجدے
غازی تیرا علم بھی روضے کا ہے نظارہ
ہمیں جان سے ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.