Ghairat ka khuda
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Shahid Baltistani
اے علمدار حسین وا عباسا
خیمے کا پردہ ہے اٹھا وا عباسا
کون چلا سوے دریا عباسا
یہ کون آ رہا ہے غیرت کا یہ خدا ہے
غازی ہے با وفا ہے
آنے کو ہے قیامت محسوس ہو رہا ہے
وہ گھر سے یوں چلا ہے دھرتی پہ زلزلہ ہے
اعدا کا ہر سپاہی یہ کہہ کے بھاگتا ہے
غازی ہے با وفا ہے
یہ کون آ رہا ہے۔۔۔
چہرہ علی کا چہرہ خوشبو علی کی خوشبو
سینہ علی کا سینہ بازو علی کے بازو
جس رخ سے دیکھتے ہیں تصویر مرتضیٰ ہے
غازی ہے با وفا ہے
یہ کون آ رہا ہے۔۔۔
ہاں اس نے بچپنے میں ماں سے سبق یہ سیکھا
شبیر کی غلامی سب سے بڑا ہے رتبہ
یہ شیر اس سبق کو دہراے جا رہا ہے
غازی ہے با وفا ہے
یہ کون آ رہا ہے۔۔۔
حیدر ہے اس میں اعظم ہر درد کی دوا ہے
قرآن کہہ رہا ہے یہ نام اک دعا ہے
غازی ہے نام جس کا حیدر کی وہ دعا ہے
غازی ہے با وفا ہے
یہ کون آ رہا ہے۔۔۔
اذن وغا نہیں ہے حسرت ہے بس وغا کی
تلوار شہ نے رکھ لی قسمت ہے اشقیاں کی
مشکیزہ بازؤں کے بدلے بچا رہا ہے
غازی ہے با وفا ہے
یہ کون آ رہا ہے۔۔۔
تشنہ لبی کا عالم موجوں پہ گاڑا پرچم
قبضے میں لے کے پانی لب کو نہیں کیا نم
دریا سے پیاس بھر کے واپس جو آ رہا ہے
غازی ہے با وفا ہے
یہ کون آ رہا ہے۔۔۔
ڈوبا ہوا لہو میں پرچم جو آ رہا ہے
پیاسوں کا فرط غم سے دل ڈوبنے لگا ہے
بولی سکینہ ٹہرو پانی وہ لا رہا ہے
غازی ہے با وفا ہے
یہ کون آ رہا ہے۔۔۔
بازو تو کٹ چکے ہیں مشکیزہ چھد گیا ہے
کیا گھر کو جاے غازی غیرت کا مرحلہ ہے
ہر تشنہ لب کا چہرہ نظروں میں گھومتا ہے
غازی ہے با وفا ہے
یہ کون آ رہا ہے۔۔۔
ریحان غم سے ٹوٹی شبیر کی کمر ہے
عباس با وفا کا دنیا سے اب سفر ہے
لیکن لہو سے اپنے وہ لکھ کے جا رہا ہے
غازی ہے با وفا ہے
یہ کون آ رہا ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.