Furaat ka pani
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ali Mohd. Sultanpuri
تھا ترای پہ حشر کا منظر
نیزوں اچھلا فرات کا پانی
لاش عباس تڑپی دریا پر
نیزوں اچھلا فرات کا پانی
رن میں گھوڑے سے جب گرے شبیر
تھی بہت درد ناک وہ تصویر
تڑپ کے رہ گیء جناب سیدہ
جب چڑھا شمر سینۂ شہ پر
نیزوں اچھلا فرات کا پانی
تھا ترای پہ۔۔۔
لاش عباس با وفا تڑپی
علقمہ اور کربلا تڑپی
زمین کربلا کو آیا زلزلہ
شہ کی گردن پہ جب چلا خنجر
نیزوں اچھلا فرات کا پانی
تھا ترای پہ۔۔۔
کٹ گیا جب حسین کا حلقوم
پیٹ کر روی زینب و کلثوم
تڑپتی رہ گیء علی کی بیٹیاں
کوڑے برسے جو دونوں بہنوں پر
نیزوں اچھلا فرات کا پانی
تھا ترای پہ۔۔۔
جانب خیمہء شاہ والا
درے لے لے کے جب بڑے اعدا
زمین کربلا کو آیا زلزلہ
دیکھ کر درد ناک وہ منظر
نیزوں اچھلا فرات کا پانی
تھا ترای پہ۔۔۔
لوٹ کر مال و زر لعینوں نے
جب جلاے حسین کے خیمے
تڑپ کے رہ گیء جناب سیدہ
اور عابد کا جب چھنا بستر
نیزوں اچھلا فرات کا پانی
تھا ترای پہ۔۔۔
جب طمانچے لگے سکینہ کے
اور یتیمہ کے جب چھنے بندیں
جب وہ روی چچا چچا کہہ کر
نیزوں اچھلا فرات کا پانی
تھا ترای پہ۔۔۔
جب لعینوں نے چھین لی چادر
اپنے عباس کو صدا دے کر
تڑپتی رہ گیء علی کی بیٹیاں
روی جس وقت زینب مضطر
نیزوں اچھلا فرات کا پانی
تھا ترای پہ۔۔۔
سامنے ماں کے ننھی تربت سے
نوکِ نیزہ چھبھو کے ظالم نے
زمین کربلا کو آیا زلزلہ
جب نکالی ہے لاشہء اصغر
نیزوں اچھلا فرات کا پانی
تھا ترای پہ۔۔۔
دونوں ہاتھوں میں جب بندھی رسی
ہاے وایض علی کی شہزادی
تڑپتی رہ گیء علی کی بیٹیاں
روی جس وقت اپنی غربت پر
نیزوں اچھلا فرات کا پانی
تھا ترای پہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.