Farmate thay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
فرماتے تھے یہ سید ابرار
عباس علمدار
اے لشکر اسلام کے سالار
عباس علمدار
ہے کون تیرے بعد نگہبان حرم کا
بتلاؤ تو وارث ہے بھلا کون علم کا
اٹھیگا کہاں داغ و بلا رنج و الم کا
ہے کون یہاں میرا مددگار
---عباس علمدار
---فرماتے تھے ی
رخصت جو ہوئے حضرت شبیر حرم سے
گھیرے ہیں حرم لپٹے ہوئے شاہ امم سے
اک بچی بھی لپٹی ہوئی تھی شہ کے قدم سے
تھے غش میں ادھر عابد بیمار
---عباس علمدار
---فرماتے تھے ی
زخموں سے بدن چور ہے اور حال ہے مضطر
کس طرح تنہا مجھ سے اٹھے لاشہء اکبر
آؤ میری امداد کو اے میرے برادر
تم ہو پسر حیدر کرار
---عباس علمدار
---فرماتے تھے ی
لے جاےگا کنبے کو میرے شام کا لشکر
سر ننگے حرم جاینگے دربار میں کیوں کر
اک ایک سے فریاد کرے گی میری خواہر
بیمار میرا قافلہ سالار
---عباس علمدار
---فرماتے تھے ی
رہ جائے گی بے یارو مددگار سکینہ
کس طرح سہے گی بھلا آزار سکینہ
اب ہوگی نہ پانی کی طلبگار سکینہ
دریا سے اب آجاؤ وفادار
---عباس علمدار
---فرماتے تھے ی
ہم اہلِ عزا کرتے ہیں شبیر کا ماتم
اس غم سے نہیں بڑھکے ہمیں اور کوئی غم
بس سایہ فگن سر پہ رہے آپکا پرچم
کہلاتے ہیں ہم آپکے غم خوار
---عباس علمدار
---فرماتے تھے ی
پر دل سے میرے دور نہیں آپ کا روضہ
رہتا ہے میرے سینے میں اک درد کا دریا
ڈالا ہے اسی موج میں نوحے کا عریضہ
محشر بھی ہے اک ادنیٰ عزادار
---عباس علمدار
---فرماتے تھے ی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.