Doosra abbas nahi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Shahid Baltistani
ہائے سکینہ ہائے پیاس
خون میں ڈوبا ہوا
دیکھ کر خالی علم
اک کہرام مچا
بچے خاموش ہوئے جب سکینہ نے کہا
پانی مانگنے نہ کوئی روکے سکینہ بولی
پاس بابا کے میرے دوسرا عباس نہیں
التجا ہے یہ میری
کوئی پیاسا نہ کرے
شکوہء تشنہ لبی
پاس بابا کے میرے۔۔۔
پانی مانگنے نہ کوئی۔۔۔
میرے بابا سے انہیں
دور ہٹادو بچوں
خالی کوزوں کو کہیں
جاکے چھپادو بچوں
دیکھ کر خشک انہیں
وہ نہ محسوس کرے
اپنے بھائی کی کمی
پاس بابا کے میرے۔۔۔
پانی مانگنے نہ کوئی۔۔۔
کاش پانی کے لئے
ان سے نہ کہتی آکر
کیا خبر تھی کہ نہیں
آئیں گے عمو جاکر
شرم آتی ہے مجھے
دیکھ کر ٹوٹی کمر
جاں نکلتی ہے میری
پاس بابا کے میرے۔۔۔
پانی مانگنے نہ کوئی۔۔۔
مجھکو احساس نہ ہو
اپنے چچا کے غم کا
اس لئے روتے نہیں
سامنے میرے بابا
جانتی ہوں میں مگر
کہ میرے بابا پر
کیا قیامت گزری
پاس بابا کے میرے۔۔۔
پانی مانگنے نہ کوئی۔۔۔
دیکھ ھل من کی صدا
دشت سے آئی اصغر
اتنا احسان تو کر
بہن پہ بھائی اصغر
اٹھ جا بے شیر میرے
باندھ لے سر سے کفن
اب ضرورت ہے تیری
پاس بابا کے میرے۔۔۔
پانی مانگنے نہ کوئی۔۔۔
جس سے ڈھارس تھی تجھے کٹ گئے بازو اس کے
تیر و تلوار ہیں اور
تنہا ہیں بابا تیرے
آنا مشکل ہے وطن
کوئی امید نہیں
کہہ دے صغرا سے کوئی
پاس بابا کے میرے۔۔۔
پانی مانگنے نہ کوئی۔۔۔
کربلا کانپ گئی
کیسی تکلم تھی گھڑی
دیکھتی تھی وہ کبھی
باپ کو دریا کو کبھی
شہ پہ چلتی تھی چھری
بچی یہ کہتی ہوئی
خاک پر بیٹھ گئی
پاس بابا کے میرے۔۔۔
پانی مانگنے نہ کوئی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.