Din dhal gaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nadeem Sarwar
دِن ڈھل گیا شام آگئی عباس عباس نہ لوٹے
شام اور غضب ڈھاگئی عباس عباس نہ لوٹے
باقی نہیں انصار نہ ہے مونس و یاور
مقتولِ جفا رن میں ہوئے سرورِ عالم
کرتے ہیں حرم شدّتِ آلام سے ماتم
سب خردو کلام آہو بکا کرتے ہیں پیہم
یہ کس کی نظر کھا گئی عباس عباس نہ لوٹے
دن ڈھل گیا شام آگئی۔۔۔
وہ کون سے ہیں ظلم جو بے دینوںنے چھوڑے
اطفالِ حسینی پہ ستم ہائے یہ توڑے
غش میں پڑے بیمار کو مارے گئے کوڑے
تارا ج کیا خیموں کو دوڑادیئے گھوڑے
سادات پہ آنچ آگئی عباس عباس نہ لوٹے
دن ڈھل گیا شام آگئی۔۔۔
گھر لُوٹ لیا چھینی ردا خیمے جلائے
زر لُوٹ کے سیدانیوں کے دُرّ ِ لگائے
ہے کون جو اعدا کی جفائوں سے بچائے
زینب کسے امداد کو اب اپنی بُلائے
غربت کی فضا چھاگئی عباس عباس نہ لوٹے
دن ڈھل گیا شام آگئی۔۔۔
در آئے خیامِ پسرِ شہہ میں ستم گر
زخمی کیا دُرّوں سے تنِ عابدِ مضطر
کھینچا ستم افگاروں نے بیمار کا بستر
دیکھا گیا افلاک وزمیں سے نہ یہ منظر
کربوبلاتھرّاگئی عباس عباس نہ لوٹے
دن ڈھل گیا شام آگئی۔۔۔
جب زینبِ کبریٰ نے خبر غم کی یہ پائی
مقتل میں کہیں کھو گئی شبیر کی جائی
اُسوقت سخن لب پہ یہ بنتِ علی لائی
اے دشتِ جفا کیسی جفا اور یہ ڈھائی
ماں غم زدا گھبرا گئی عباس عباس نہ لوٹے
دن ڈھل گیا شام آگئی۔۔۔
آغوش تمہاری ہے نہ ہے باپ کا سینہ
ضد کرتی ہے جاں کھوتی ہے رورو کے حزینہ
ایسا تو کبھی دیکھا نہ تھا بھائی قرینہ
کیوں آئی نہ دریا پہ تمہیں یاد سکینہ
کیا چیز وہاں بھاگئی عباس عباس نہ لوٹے
دن ڈھل گیا شام آگئی۔۔۔
رات آگئی دامن میں لیئے اپنے قیامت
آرام سے سب سو گئے سرشارِ شہادت
پھر ظلم و ستم ڈھانے لگے اہلِ شقاوت
بے وارثوں کی سر کھلے کرنے کو حفاظت
بلوے میں بہن آگئی عباس عباس نہ لوٹے
دن ڈھل گیا شام آگئی۔۔۔
کس طرح لکھوں اور کروں کیسے یہ ادا میں
کیا کیا نہ جفائیں ہوئیں زندانِ جفا میں
رہتے تھے حرم یوں تو شب وروز بُکا میں
اک روز سکینہ کو انیس ہجرِ چچا میں
زندان میں نیند آگئی عباس عباس نہ لوٹے
دن ڈھل گیا شام آگئی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.