Jaa rahi hai behan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
اُٹھو حُسین سوۓ شام جا رہی ہے بہن
سلام کرنے کو مقتل میں آ رہی ہے بہن
تمہاری بالی سکینہ کے چھن گئے گوہر
لہو ہے کانوں سے جاری بتا رہی ہے بہن
سلام کرنے کو مقتل میں آ رہی ہے بہن
اُٹھو حُسین سوۓ شام۔۔۔
رِدا بھی چھن گئی بھائی تُمہارے قتل کے بعد
فقط دُعاوں کی چادر اُڑھا رہی ہے بہن
سلام کرنے کو مقتل میں آ رہی ہے بہن
اُٹھو حُسین سوۓ شام۔۔۔
ورق زمین پہ قرآن کے ہے بکھرے ہوے
انہی کو دیکھ کے آنسو بہا رہی ہے بہن
سلام کرنے کو مقتل میں آ رہی ہے بہن
اُٹھو حُسین سوۓ شام۔۔۔
بھتیجے بھائی اور انکے محب شہید ہوۓ
اسی لیے صفِ ماتم بچھا رہی ہے بہن
سلام کرنے کو مقتل میں آ رہی ہے بہن
اُٹھو حُسین سوۓ شام۔۔۔
رواں رکھے ہیں جو ظلم و ستم لعینوں نے
تماش بینو کو وہ سب سُنا رہی ہے بہن
سلام کرنے کو مقتل میں آ رہی ہے بہن
اُٹھو حُسین سوۓ شام۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.