Dhoondti phirti hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nasir Asghar Party
ڈھونڈتی پھرتی ہے زینب لاشوں میں عباس کو
کرتی ہے محسوس روکے آہوں میں عباس کو
فکر ہے مقتل میں زینب کو فقط لا حق یہی
رسیاں آے نظر نہ باہوں میں عباس کو
ڈھونڈتی پھرتی ہے۔۔۔
مانگنے واپس ضمانت چادروں کی آگیء
دیکھا ہے جب برچیوں کی چاہوں میں عباس کو
ڈھونڈتی پھرتی ہے۔۔۔
کس طرح بن بازوؤں کا لاشہ بھولے گی بہن
کہ جواں ہوتے ہے دیکھا ہاتھوں میں عباس کو
ڈھونڈتی پھرتی ہے۔۔۔
ذکر اپنوں سے بچھڑنے کا کہیں بھی گر ہوا
لے ہی آتی تھی وہ دکھیا باتوں میں عباس کو
ڈھونڈتی پھرتی ہے۔۔۔
گر ہی جاتا ہے سناں کی نوک سے ہر بار سر
بے ردا سر جب دکھا ہے راہوں میں عباس کو
ڈھونڈتی پھرتی ہے۔۔۔
جو وفاییں جانتی ہے ہے دلوں میں با خدا
بندگی کا رتبہ حاصل ماؤں میں عباس کو
ڈھونڈتی پھرتی ہے۔۔۔
قلب زینب ہی سلامت جانتا ہے کس طرح
لوٹ آی ہے وہ لے کر یادوں میں عباس کو
ڈھونڈتی پھرتی ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.