Dekho abbas chale
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
مشک کاندھے پہ لیےء یا علی کہکے اٹھے
دیکھا جبرییل نے جب ڈر گےء کہنے لگے
دیکھو عباس چلے دیکھو عباس چلے
علقمہ خیر منا وہ علمدار وفا
کھا کے زہرا کی قسم ساتھ زینب کی دعا
تیری جانب ہے چلا کون روکے گا اسے
دیکھو عباس چلے۔۔۔
ذوالفیں ولیل ہشم آنکھیں والنجم بہم
تیغ حیدر کی طرح دوڑو اب ان کے تھے خم
سینہ تھا مثل عصا بازو پرچم سے کھلے
دیکھو عباس چلے۔۔۔
جب علم انکا کھلا ہو گیء صاف فضا
بولی پنجے کی چمک مرحبا صل علٰی
علقمہ کہنے لگی موت کوئی نہ بہے
دیکھو عباس چلے۔۔۔
دفعتاً کانپی زمیں آ گیا سب کو یقیں
لشکرِ شام کی اب خیریت کوئی نہیں
الاماں کی تھی صدا غیض آنکھوں میں لیےء
دیکھو عباس چلے۔۔۔
پیاسے بچوں نے کہا تشنگی ہوگی فنا
چل کے خیموں کی طرف آے گا اب دریا
خالی کوزون نے کہا لے لو ہاتھوں میں مجھے
دیکھو عباس چلے۔۔۔
تھی سکینہ کی صدا مل کے کرتے ہیں دعا
یا علی کیجیےء مدد ہے جو غصے میں چچا
جا کے دریا پہ انہیں جنگ نہ یاد رہے
دیکھو عباس چلے۔۔۔
ناگاہ شور ہوا شیر گھوڑے سے گرا
آس بچوں کی گیء جب علم جھکنے لگا
جھک گیء شہ کی کمر رو کے فرمانے لگے
دیکھو عباس چلے۔۔۔
غش سکینہ کو ہوا خاک پہ کوزہ گرا
خود بخود گرنے لگی سر سے زینب کی ردا
بولی دربار میں اب میں پکاروں گی کسے
دیکھو عباس چلے۔۔۔
وقت ریحان تھا کیا ہو کے بے بازو گرا
ساحل ظلم پہ جب وہ علمدار وفا
ہاے اس وقت رضا کہہ کے۔ شبیر گرے
دیکھو عباس چلے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.