Dekh kar haibate
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Sachay Bhai
زمانہ ٹھہرا دیکھ کر ہیبتِ عباس
انتہا یہ ہے کہ بہتا ہوا دریا ٹھہرا
ہے علمدار تیری ہمت و جُرأ ت کی مثال
دور پانی سے تیرے جسم کا سایہ ٹھہرا
دیکھ کر ہیبتِ ۔۔۔
کربلا کی ہے زمیں اور فرشتوں کی جبیں
سجدہ گاہ ہے دو جہاںشاہ کا روضہ ٹھہرا
دیکھ کر ہیبتِ ۔۔۔
کس طرح اب دلِ بیتاب کو بہلائے ماں
گود خالی ہے نظر آتا ہے جھولا ٹھہرا
دیکھ کر ہیبتِ ۔۔۔
جب سکینہ کو راہِ شام میں گرتے دیکھا
تھا رواں جس پہ سرِ شاہ وہ نیزہ ٹھہرا
دیکھ کر ہیبتِ ۔۔۔
تڑپا خیمے میں جو آواز کماں کی سُن کر
بنتا تا امر وہ مادر کا کلیجہ ٹھہرا
دیکھ کر ہیبتِ ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.