Darya se laut kar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Hasan Sadiq
دریا سے لوٹ کر نہ علمدار آ سکے
افسوس بے کسوں کے نہ غمخوار آ سکے
وہ تین دن کی پیاس وہ گرمی لبِ فرا،ت
آلِ رسول پیاس نہ اپنی بھُجا سکے
دریا سے لوٹ۔۔۔
جھُک کر کمان ہو گئی مظلوم کی کمر
عباس تیرا لاشہ نہ سرور اُٹھا سکے
دریا سے لوٹ۔۔۔
کہہ کر جہاں سے چل دیئے عباسِ با وفا
آقا میرا جنازہ نہ خیموں میں جا سکے
دریا سے لوٹ۔۔۔
دریا سے پانی لا کے گرا دیتے تھے لعین
اصغر کو اک بوند نہ پانی پلا سکے
دریا سے لوٹ۔۔۔
آواز دو عباس کو زندانِ شام میں
تشنہ دہن سکینہ کی تُربت بنا سکے
دریا سے لوٹ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.